گرامبلنگ اسٹیٹ یونیورسٹی میں اتوار کے روز فائرنگ میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے چار دن قبل لوزیانا کے ایک اسکول میں بھی فائرنگ کی واردات ہوئی تھی۔
یونیورسٹی کی سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق فائرنگ اتوار کی سہ پہر کیمپس کواڈ پر ہوئی۔ مرنے والے شخص کا داخلہ اسکول میں نہیں ہوا تھا، اور زخمیو میں سے ایک اسکول کا طالب علم ہے، جس کا علاج کیا جا رہا ہے، اور وہ خطرے سے باہر بتایا گیا ہے۔ متاثرین کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
اتوار کی چھٹی کے علاوہ پیر اور منگل کی کلاسیز منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یونیورسٹی نے رات 9:30 بجے سے صبح 6 بجے تک کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
بدھ کی صبح کیمپس میں علیحدہ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ یونیورسٹی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ فائرنگ میں دو افراد شامل تھے جو اسکول میں داخل نہیں تھے۔ آس پاس کے دو طلباء زخمی ہوئے جو خطرے سے باہر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا قطرکے ساتھ افغانستان کی صور ت حال پر تبادلہ خیال
لوزیانا اسٹیٹ پولیس نے اتوار کی شام ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ 18 سالہ جیٹاویس کیرول کو اس معاملے میں نامزد ملزم بنایا گیا ہے لیکن ابھی تک اسے تحویل میں نہیں لیا گیا ہے۔ ایجنسی دونوں گریمبلنگ اسٹیٹ فائرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔