ETV Bharat / international

سوڈان کو کورونا ویکسین کوویکس کی پہلی کھیپ ملی

سوڈان کو اقوام متحدہ کے تعاون سے کوویکس پہل کے ذریعے کورونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ مل گئی ہے۔

sudan receives first batch of covax vaccines
سوڈان کو کورونا ویکسین کوویکس کی پہلی کھیپ ملی
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 2:22 PM IST

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسف کے تعاون سے آسٹرا زینیکا ویکسین کی 8 لاکھ سے زائد خوراکوں کی کھیپ دارالحکومت خرطوم بھیج دی گئی ہیں۔

سوڈان کو کورونا ویکسین کوویکس کی پہلی کھیپ ملی

یونیسیف نے کہا ہے کہ سوڈان مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے خطے میں پہلا ملک ہے جس نے کوویکس پہل کے ذریعے کورونا وائرس کی ویکسین وصول کی ہے۔

یہ پہل کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو کورونا ویکسین کے منصفانہ رسائی کو یقینی بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود خوراکوں اور رسد کی عالمی سطح پر محدود فراہمی ہے۔

یہ کھیپ جو بھارت میں سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیار کی گئی تھی، سوڈان کوویکس سے وصول کرنے والی 30 لاکھ خوراکوں کا حصہ تھی۔

وزیر صحت عمر احمد ال نجیب نے کہا کہ ملک میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم جلد شروع ہوگی اور طبی اور عمر رسیدہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

تقریبا 43 ملین افراد پر مشتمل ملک سوڈان میں 28،500 سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 1،895 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سوڈان ان 90 سے زیادہ ممالک میں سے ایک ہے جو کوویکس پہل کے ذریعے مفت ویکسین وصول کیا ہے۔

مزید 90 ممالک اور آٹھ علاقوں نے اپنی خوراک کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.