ETV Bharat / international

'آو ہمارے ساتھ کھاو' - اسکندریہ

پروجیکٹ کو مزید موثر بنانے کے لیے آن لائن کھانا فراہم کرنے والی کمپنی 'تیاری' کی شمولیت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jul 6, 2019, 10:16 PM IST

مصر کے اسکندریہ شہر میں ضرورت مندوں کو کھانا مہیا کرانے کے لیے ایک نئے پروجیکٹ کی شروعات کی گئی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں 'آو ہمارے ساتھ کھاو' جیسی اسکیم کے تحت مفت میں کھانا مہیا کرانے کی ایک نئی پیش قدمی ہے۔

'آو ہمارے ساتھ کھاو'

کھانے کی بربادی کو کم کرنا اور ضرورت مندوں تک کھانا پہنچانا اس پروجیکٹ کا مقصد ہے۔

پروجیکٹ کی ترجمان روان عمر کا کہنا ہے کہ 'جب ہم سے یونیورسٹی میں ہمارے گریجویشن پروجیکٹ کے بارے میں سوال کیا گیا کہ مصر میں فاقہ کشی کا کیا حل ہے، تو ہمارے ذہن میں 'آو ہمارے ساتھ کھاو' کا خیال آیا۔ کیوںکہ ملک میں بڑے پیمانے پر کھانا برباد کر دیا جاتا ہے، جبکہ ایک بڑی تعداد خط افلاس سے نیچے زندگی گذار رہی ہے'۔

اس پروجیکٹ کو مزید موثر بنانے کے لیے آن لائن کھانا فراہم کرنے والی کمپنی 'تیاری' کی شمولیت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

پروجیکٹ کی شروعات یونیورسٹی کے 7 طلبا کے ذریعہ کی گئی تھی۔ اب تک 9 کیبنیٹز کو اسکندریہ شہر میں لگایا گیا ہے۔ اور پروجیکٹ کو مزید توسیع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.