ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرشئیر کیا گیا ہے جس میں طیارے کے اندر دو پائلیٹ سوار تھے۔
تیونس کے ایک غیر سرکاری ریڈیو اسٹیشن کے مطابق پڑوسی ملک لیبیا کے ایک مشقی جنگی طیارے کی تیونس کے جنوب مشرقی شہر مدنین میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔
ریڈیو نے بتایا کہ لینڈنگ کے فورا بعد حفاظتی دستہ موقع پر بھیج دیا گیا ہے، تاکہ اس بات کی تحقیات کی جائے کہ پڑوسی ملک کے طیارے کی لینڈنگ کیوں کرائی گئی ہے۔
ریڈیو نے مزید کہا کہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں شئیر کیا گیا ہے جس میں طیارے کے اندر دو پائلیٹ سوار تھے۔
فی الحال طیارے کی فلائٹ کس جگہ سے ہوئی ہے اور مدنین میں ہنگامی لینڈنگ کیوں کرائی گئی، اس سے متعلق کسی طرح کی رسمی معلومات انتظامیہ کی جانب سے نہیں مل سکی ہے۔