ETV Bharat / international

دنیا کا ایک شاندار گارڈن

اس گارڈن میں مراکشی ثقافت، افریقہ، امریکہ، پولینڈ یہاں تک کہ پوری دنیا کے فنکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

author img

By

Published : Sep 9, 2019, 12:03 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:51 PM IST

متعلقہ تصویر

افریقی ملک مراقش کے مغربی شہر مراکِش کے نواح میں واقع 'انیما' گارڈن اپنے آرٹ اور خوبصورت درختوں کہ وجہ سے دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہے۔

دنیا کا ایک شاندار گارڈن

آسٹریلیائی مصور آندرے ہیلر نے مراکش سے تقریبا 27 کلو میٹر کے فاصلے پر اوریکا ویلی میں گارڈن کی تعمیر کرائی تھی۔

مراکش سے گارڈن تک جانے والی سڑک کے ارد گرد دلکش مناظر کا فقدان ہے، تاہم 8 ہیکٹئیر والے اس گارڈن میں 50 قسم کے درخت ہیں، جن میں بانس ، زیتون اور تاڑ کے درخت بھی شامل ہیں۔

یہاں 150 سے زائد اقسام کے پودے ہیں- بوگین ویل، پیپائرس، کیکٹس اور غیر ملکی پھول جنہیں امریکہ ، ایشیا اور افریقہ سے درآمد کیا گیا ہے۔

گارڈن کے مینیجر ایمیونیول روڈاس کا کہنا ہے کہ یہاں 20 یا اس سے زائد ماہرین کی ایک ٹیم ہے، جو ان درختوں اور پودوں سے متعلق مختلف ضروریات کے تحت مستقل کام کرتی ہے۔ ان میں سے ہر شخص پوری توجہ کے ساتھ مخلص ہو کر کام کرتا ہے۔

روزانہ تقریبا 2 سو سیاحوں کی توجہ یہاں کی خفیہ فن پاروں کی طرف مبذول ہوتی ہے۔ انیما گارڈن کو سنہ 2016 کے بعد عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔

یہاں متعدد رنگ، مختلف فن پارے کئی سارے خوبصورت مقامات موجود ہیں۔ اور ہر جگہ انتہائی سکون کا احساس ہوتا ہے۔

آندرے ہیلر کی ان تخلیقات میں عالمی شہرت یافتہ اور مقامی فنکاروں، کے دلکش آرٹز کے شائقین کے لیے یہاں بہت ساری چیزیں دستیاب ہیں۔

بانس کے درختوں کے درمیان چھپے ہوئے یہ تینوں سر ہیلر نے جمع کیے تھے ان کے جسم کے طور پر پتھر تراش کر اور ان کے سروں کو نصب کر دیا گیا ہے۔

اس گارڈن میں مراکشی ثقافت، افریقہ، امریکہ، پولینڈ یہاں تک کہ پوری دنیا کے فنکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

یہاں دیواروں پر تحریر خطاطی کے یہ نمونے مراکشی آرٹسٹ عبد الرحیم حمزہ کے ہنر کا ایک شاہکار نمونہ ہے، جسے سیاحوں کے لیے ایک علامتی تہذیب کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ امریکی فنکار کیتھ ہیرنگ مجسمہ بھی اس گارڈن کے نوادرات میں سے ایک ہے۔

خیال رہےکہ گارڈن کی تعمیر کرنے والے آندرے ہیلر کی پیدائش سنہ 1947 میں ویانا میں ہوئی تھی۔ وہ ایک مصور ، گلوکار، کمپوزر، مصنف اور فلم ڈائریکٹر ہیں۔

آندرے ہیلر کے لیے مراکش ایک جادوئی شہر ہے وہ 'اٹلس پہاڑیوں' کے شاندار مناظر سے انتہائی متاثر تھے۔ ان معروف فنکاروں سے انہوں نے ملاقات کی جن کے مجسمے انیما گارڈن میں نصب ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 10:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.