ETV Bharat / international

فرانس کا مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ - افریقہ خبر

فرانس کے صدر امانوئل میكرون نے کہا ہے کہ افریقہ کے ساحل علاقے میں عسکریت پسندوں سے نمٹنے اور آپریشن برخانے میں شامل ہونے کے لئے 220 اضافی فوجیوں کو بھیجا جائے گا۔

فرانس کے صدر امانوئل میكرون
فرانس کے صدر امانوئل میكرون
author img

By

Published : Jan 14, 2020, 1:10 PM IST

فرانسیسی صدر امانوئل میكرون نے فرانس کے جنوب شہر پاؤ میں نائجر، مالی، برکینا فاسو، موریطانیہ اور چاڈ کے رہنماؤں کے ساتھ پیر کو میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔ ہمیں نتائج چاہئے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی امید ہے کہ ساحل علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف مہم میں فرانس اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ سربراہی میٹنگ کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں جی -5 ساحل گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ فوجی تعاون کا ایک نیا ڈھانچہ تیار کیا جائے گا۔اس فریم ورک کے تحت فرانس آپریشن برخانے کو جاری رکھے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اگست 2014 میں فرانس، مالی، برکینا فاسو اور دیگر علاقائی ممالک نے ساحل علاقے میں عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لئے آپریشن برخانے شروع کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.