ETV Bharat / international

مصر: نادر پرندوں کی نمائش - طوطا

ایک فلسطینی سیاح نے بتایا کہ طوطے بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔ خصوصا جب وہ بولنے اور نقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تب انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Sep 17, 2019, 5:02 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:09 PM IST

افریقی ملک مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نزدیک دریائے نیل کے مغربی ساحل پر آباد غیزا شہر فی الحال سرخیوں میں ہے۔

نادر پرندوں کی نمائش

یہاں دنیا بھر کے نادر پرندوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ غیر ملکی پرندوں کے شائقین بھی مختلف ممالک سے انہیں دیکھنے کے لیے یکجا ہوئے ہیں۔

نادر پرندے عموما جنوبی امریکہ کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔

طوطے پالنے کے انتہائی شوقین مصطفی جلال نے طوطے کے ہیچنگ کا فن بھی سیکھ لیا ہے۔

مصطفے جلال کا کہنا ہے کہ وہ مصر میں ہر طرح کے طوطے کو ہیچنگ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہیں جانتے ہیں کہ ان کے ماحول کو کس طرح تیار کرنا ہے اور کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب طوطا پالنا آسان ہو چکا ہے۔

جلال اپنے طوطوں کی صلاحیتوں سے ہمیشہ حیران رہتے ہیں۔

جلال کا مزید کہنا ہے کہ جب پرندہ بڑا ہوتا ہے تو وہ بالکل انسانوں کی طرح بات کر سکتا ہے۔ یہ خصوصیت دیگر پرندوں میں نہیں دیکھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک پالتو پرندہ ہے۔ یہ کسی کو کاٹتا نہیں ہے۔ اور اپنے مالک کے ساتھ انتہائی وفادار ہے۔

اس کے علاوہ یہاں سفید اور سبز رنگ کے طوطے بھی ہیں۔ ان کے کھلے سینوں اور واضح پنکھوں کے دیکھنے کے لیے شائقین پر جوش نظر آتے ہیں۔

پالتو جانوروں کی درآمد اور برآمد کے لیے الصفا کمپنی سے تعلق رکھنے والے مجاہد محمد کا کہنا ہے کہ مصر میں پرندوں میں دلچسپی اور مہارت بڑھ رہی ہے۔

مجاہد کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے پرندوں کو ہیچ کرانے کی بہت کوشش کی، آخر کار کامیاب ہوگئے۔ اس سے قبل وہ پرندوں کو بیرون ممالک سے درآمد کرتے تھے لیکن اب برآمد کررہے ہیں۔

سرخ رنگ اور تیز پنجوں والے وفادار مکاو کے علاوہ پنجروں کے اندر افریقی بھورے رنگ کے طوطے بھی موجود ہیں۔

ایک فلسطینی سیاح نے بتایا کہ طوطے بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔ خصوصا جب وہ بولنے اور نقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تب انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

جانوروں کے پالنے کا رواج روز بروز فروغ پا رہا ہے۔ ہر گھر میں پالتو جانور دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس تقریب میں 600 سے زائد پرندے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان میں سے 8 نسل کے طوطے بھی شامل ہیں۔ ان سبھی پرندوں میں چند کو سب سے عمدہ پرندوں کے طور پر منتخب بھی کیا گیا ہے۔

پرندوں کو جج کرنے والے آسٹریلیائی جج باب ولسن نے بتایا کہ سنہ 2015 سے یہاں پرندوں کے معیار میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ یہاں بہت اچھے پرندے دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہاں دنیا کے سب سے عمدہ نسل کے پرندوں کی مودجودگی قابل قدر ہے۔

باب ولسن کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے بہت ہی اعلی معیار کے پرندوں کا انتخاب کیا ہے۔ بیشتر اعلی نسل کے پرندے دنیا کے کسی بھی برڈ فیسٹول میں مقابلہ جیت سکتے ہیں۔

یہاں موجود سبھی پرندوں کی مکمل قیمت 80 ہزار مصری پاونڈ یعنی 4 ہزار 800 امریکی ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 11:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.