افریقی ملک کانگو کے ضلع ملوکو کمون میں ایک ندی میں کشتی کے ڈوب جانے سے 36 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ کشتی پر 102 مسافر سوار تھے جن میں سے 76 افراد محفوظ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی مئی ندومبے صوبے سے آرہی تھی اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ کشتی میں مسافروں کے علاوہ کافی مقدار میں سامان بھرا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک کسی بھی لاش کو ندی سے نہیں نکالا جاسکا ہے۔ لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کے لیے بحریہ کو تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مئی ندومبے صوبے سے کنشاسا شہر کے درمیان متعدد کشتیاں چلتی ہیں اور مسافر اکثر زرعی اور دیگر سامان کی خریدو فروخت کے لیے کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں۔
کشتی پر زیادہ بوجھ ہونے اور کشتی کی خستہ حالت ہونے کے باعث اس سے قبل بھی یہاں متعدد بار حادثے ہو چکے ہیں۔