ETV Bharat / international

برکینا فاسو: حملے میں سیکورٹی فورسز سمیت 47 افراد اور 58 عسکریت پسند ہلاک - attack in Burkina Faso

برکینا فاسو میں سکیورٹی کی صورتحال 2015 سے ابتر ہے۔ اس وقت سے عسکری حملوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔

attack in Burkina Faso
attack in Burkina Faso
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 5:51 PM IST

عسکریت پسندوں نے بدھ کے روز برکینا فاسو کے شمالی علاقے ساحل میں گھات لگاکر حملہ کیا، جس میں 14 فوجیوں اور تین معاونین سمیت 47 افراد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 58 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

یہ اطلاع وزارت مواصلات کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شورش زدہ ساحل علاقہ میں گورگڈجی کے نزدیک عسکریت پسندوں نے عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ مادر وطن کی حفاظت کے کام میں مصروف رضاکاروں (وی ڈی پی) کے مشترکہ قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا۔ حملہ میں 30 شہری، مسلح افواج کے 14 ارکان اور وی ڈی پی کے تین ارکان ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی جوابی کارروائی میں 58 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم زخمی عسکریت پسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بیان کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برکینا فاسو میں غذائی بحران کا اندیشہ

خیال رہے برکینا فاسو میں سکیورٹی کی صورتحال 2015 سے ابتر ہے۔ اس وقت سے عسکری حملوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.