مغربی افریقی ملک مالی کے علاقے ’گاؤ‘ میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 30 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے۔
بدھ کے روز میڈیا نے اس بارے میں اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز سینکڑوں شدت پسندوں نے تیست نامی شہر میں ایک سکیورٹی چوکی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 22 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
’مالی جیٹ‘نیوز پورٹل کے مطابق حملے میں 33 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس حملے میں 20 شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مالی میں 2012 میں اس وقت صورتحال اور بھی خراب ہو گئی جب تواریگ عسکریت پسندوں نے ملک کے شمالی حصوں پر قبضہ کیا۔ تنازع اس وقت اور بھی بڑھ گیا جب فرانس بھی تنازع میں شامل ہو گیا۔
(یو این آئی)
مالی میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 33 فوجی ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو
مالی میں 2012 میں اس وقت صورتحال اور بھی خراب ہو گئی جب تواریگ عسکریت پسندوں نے ملک کے شمالی حصوں پر قبضہ کیا۔