جنوبی افریقہ میں بدھ کو کورونا وائرس کے 31 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 116ہو گئی ہے۔
وزیر صحت جویلینی مکھیجے نے بتایا کہ اب کورونا کے سبھی معاملے مجبوعی طور پر 116ہو گئے ہیں اور 16مقامی معاملوں کی تاریخ یورپ، شمالی امریکہ اور وسطی ایشیا کے سفر کا ہے۔
ملک میں پہلا معاملہ پانچ مارچ کو سامنے آیاتھا۔ ملک کے نوصوبوں میں سے پانچ میں کورونا وائرس کے معاملے سامنے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس وقت دنیا کے ڈیڑھ سو سے زائد ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔ سات ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کے زد میں ہیں۔