ETV Bharat / headlines

حیدر پورہ انکاونٹر: بھائی کو عسکریت پسند کا لیبل لگاکر قتل کردیا گیا: عامر ماگرے کی بہن - عامر ماگرے

جموں و کشمیر کے حیدر پورہ میں ہوئے انکاونٹر میں ہلاک تین افراد میں سے ایک کا تعلق جموں کے گول علاقہ سے تھا۔ افراد خاندان کے مطابق عامر ماگرے پیشہ سے مزدور تھے اور وہ عسکریت پسند نہیں تھے۔

حیدر پورہ انکاونٹر: عامر ماگرے عسکریت پسند نہیں تھا، خاندان کا دعویٰ

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 8:43 AM IST

Updated : Nov 17, 2021, 2:25 PM IST

وادی کشمیر کے حیدر پورہ میں ہوئے انکاونٹر کے دورا ن ہلاک ہوئے تین عام شہریوں میں سے ایک کا تعلق پہاڑی ضلع رام بن کے پسماندہ علاقہ گول سے تھا جس کی شناخت عامر ماگرے ولد عبدالطیف ملک کے طور پر کی گئی۔

حیدر پورہ انکاونٹر: عامر ماگرے عسکریت پسند نہیں تھا، خاندان کا دعویٰ

اہل خانہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا عسکریت پسند نہیں تھا بلکہ وہ ایک مزدور تھا جو اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کےلیے گزشتہ ایک برس سے مزدوری کررہا تھا۔ عامر ماگرے کی ہلاکت کی اطلاع ملنے کے ساتھ علاقے میں صف ماتم بچھ گیا اور اہل خانہ کے علاوے رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے سیکوریٹی فورسس کی کاروائی کے خلاف احتجاج کیا۔

عامر ماگرے کی بہن نے بتایا کہ ’گزشتہ ایک ماہ سے ان کے شوہر گھر آئے ہوئے تھے اور بھائی وادی میں ہی مقیم تھا۔ روزانہ ان کی بھائی سے بات ہوتی جبکہ وہ محنت مزدوری میں مصروف ہوتے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی کو عسکریت پسند کا لیبل لگا کر قتل کردیا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں:

بے روز گاری، نوجوان کا سب سے بڑا مسئلہ: محبوبہ مفتی

واضح رہے کہ جموں صوبہ کے خطہ چناب اور پیر پنچال سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوان وادی میں روزگار کےلیے آتے ہیں۔ ایک برس قبل شوپیاں ضلع میں انکاونٹر کے دوران راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو انکائونٹر میں ہلاک کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ فوج کی جانب سے انہیں عسکریت پسند قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں تحقیقات میں پتہ چلا تھا کہ تینوں نوجوان عسکریت پسند نہیں تھے بلکہ وہ مزدوری کرتے اور وہ انتہائی غریب تھے۔

Last Updated : Nov 17, 2021, 2:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.