ایکتا کپور اور کنگنا رناوت کے رئیلٹی شو 'لاک اپ' میں ستر دنوں کی سخت جدوجہد کے بعد بالآخر منور فاروقی فاتح بننے میں کامیاب ہو گئے۔ منور فاروقی کو شروع سے ہی کھیل کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا جا رہا تھا۔ بہت سے لوگ منور کو پہلے ہی شو کا فاتح سمجھ رہے تھے۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے شو جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر منور فاروقی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ انعام کے طور پر منور فاروقی کو 20 لاکھ روپے کا چیک، ایک کار اور اٹلی کا ٹرپ پرائز ملا۔ Munawar Faruqui winner of Lock Upp Season one
-
IT’S #MUNAWARFARUQUI! 🎉@munawar0018 ko mil gayi is Atyaachaari Jail se Badass Bail!
— ALTBalaji (@altbalaji) May 7, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
#LockUppWinner #LockUpp pic.twitter.com/e8Yeaoc2lg
">IT’S #MUNAWARFARUQUI! 🎉@munawar0018 ko mil gayi is Atyaachaari Jail se Badass Bail!
— ALTBalaji (@altbalaji) May 7, 2022
#LockUppWinner #LockUpp pic.twitter.com/e8Yeaoc2lgIT’S #MUNAWARFARUQUI! 🎉@munawar0018 ko mil gayi is Atyaachaari Jail se Badass Bail!
— ALTBalaji (@altbalaji) May 7, 2022
#LockUppWinner #LockUpp pic.twitter.com/e8Yeaoc2lg
شو کے دوران منور نے اپنی زندگی سے جڑے کئی بڑے خلاصے کیے۔ انجلی اروڑہ کے ساتھ ان کی دوستی بھی مداحوں میں موضوع بحث رہی۔ منور فاروقی کی شاعری نے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے۔ شو جیتنے کے بعد منور نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ گرینڈ فنالے (فائنل) کے دوران منور فاروقی کی بہن بھی موجود تھیں۔ پہلے منور فاروقی ٹاپ 3 فائنلسٹ میں شامل ہوئے۔ کنگنا نے بتایا کہ انہیں 18 لاکھ سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ Munawar Faruqui and Anjali Arora in Lock Upp
اس کے بعد انجلی اروڑہ اور پائل روہتگی بھی اس فہرست میں شامل ہوگئیں۔ فائنل کے دوران جیلر کرن کندرا نے آزمہ فلہ اور شیوم شرما کو ٹاپ 6 فائنلسٹ میں سے باہر کر دیا۔ کنگنا رناوت شروع سے ہی اس شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔ وہ اکثر شو کے دوران بتاتی رہتی تھیں کہ ان کے شو 'لاک اپ' کو کتنے ویوز ملے ہیں۔ گرینڈ فنالے ایپی سوڈ کے دوران کنگنا نے بتایا کہ ان کے شو 'لاک اپ' کو 500 ملین ویوز ملے ہیں۔ Lock upp runner-up Payal Rohatgi
- یہ بھی پڑھیں: Munawar Faruqui's Reaction: پروگرام مسلسل منسوخ ہونے پر منور فاروقی نے اسٹینڈ اپ کامیڈی چھوڑی، کہا نفرت جیت گئی
واضح رہے کہ گزشتہ سال 2021 میں منور کو اندور پولیس نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا تھا، وہ تقریباً ایک ماہ تک جیل میں تھے۔ جیل سے باہر آنے کے بعد منور فاروقی کی مشکلات کم نہیں ہوئیں۔ تنازعات کی وجہ سے ان کے 10 سے زیادہ شوز منسوخ کر دیے گئے۔ شوز کی منسوخی کی وجہ سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اسٹینڈ اپ کامیڈی چھوڑنے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔ Who is Munawar Faruqui