ETV Bharat / entertainment

Nora Fatehi in FIFA World Cup Anthem: فیفا ورلڈکپ 2022 کے اینتھم میں نورا فتحی نے جلوے بکھیرے - لائٹ دی اسکائی میں نورا فتحی

نورا فتحی نے ایک اور چمکتا ستارا اپنے نام کرلیا ہے کیونکہ وہ 'فیفا ورلڈ کپ' 2022 کے اینتھم 'لائٹ دی اسکائی' میں نظر آرہی ہیں۔ اس میوزک ویڈیو میں نظر آنے والی نورا فتحی کا کہنا ہے کہ 'فٹ بال بھی موسیقی کی طرح ایک ایسی زبان ہے جسے سب سمجھتے ہیں'۔Nora Fatehi in FIFA World Cup Anthem

فیفا ورلڈکپ 2022 کے اینتھم میں نورا فتحی نے جلوے بکھیرے

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 2:56 PM IST

Updated : Oct 29, 2022, 3:55 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): اداکارہ و ڈانسر نورا فتحی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اینتھم میں زبردست ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ فتحی کے علاوہ لائٹ دی اسکائی میں مراکش سے ایوارڈ یافتہ گلوکارہ و نغمہ نگار منال، امارتی گلوکارہ بلقیس اور عراقی سپر اسٹار رحمہ ریاض بھی فیفا کے چوتھے آفیشل اینتھم میں نظر آرہی ہیں۔Nora Fatehi in FIFA World Cup Anthem

لائٹ دی اسکائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نورا فتحی نے ایک ویب سائٹ کو بتایا کہ فٹ بال موسیقی کی طرح، ایک عالمگیر زبان ہے جس کے چاہنے والے جوش سے بھرے ہوتے ہیں اور میں اس کی گواہ رہی ہوں'۔

نورا نے کہا کہ ' میں نے دنیا بھر میں جہاں بھی سفر کیا ہے، میں نے اپنی آنکھوں سے یہ دیکھا ہے۔ ایسے پرجوش اور باصلاحیت خواتین کے ساتھ مل کر کچھ ایسا تخلیقی کارنامے کو انجام دینے کا اعزاز مجھے حاصل ہوا ہے جو ہماری بنیاد اور فیفا ورلڈ کپ کے جشن کو جوش و خروش کو منارہا ہے'۔ واضح رہے کہ 'حیا حیا' ( بیٹر ٹوگیدر)، 'ارحبو'، 'دی ورلڈ از یورز ٹو ٹیک' کے بعد لائٹ دی اسکائی چوتھا فیفا ساؤنڈ ٹریک ہے۔

وہیں نورا بھارت میں ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا 10 کی جج ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سال 2016 میں نورا اس شو میں کنٹیسٹنٹ تھیں اور کچھ برسوں بعد وہ مادھوری دکشت اور کرن جوہر کے ساتھ اس شو کو جج کر رہی ہیں۔

وہیں حال ہی میں فلم تھینک گاڈ میں وہ مانیکے گانے میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جان ابراہم، شہناز گل اور رتیش دیشمکھ کے ساتھ فلم کرنے والی ہیں۔ 100% کے عنوان سے بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری ساجد خان کریں گے اور امر بوٹالا کے ساتھ بھوشن کمار اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

مزید پڑھیں: FIFA World Cup 2022 فیفا ورلڈ کپ میں پرفارم کریں گی نورا فتحی

Last Updated : Oct 29, 2022, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.