ممبئی: اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عآپ رہنما راگھو چڈھا طویل وقت تک ڈیٹ کرنے کی کے بعد منگنی کے لیے تیار ہیں۔ ان دنوں کی منگنی کی تاریخ 13 مئی طئے کی گئی ہے اور اس سے پہلے اداکارہ کے باندرہ میں واقع رہائش گاہ کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ جمعرات کو پرینیتی کے گھر کی نئی تصاویر سامنے آئی ہے جس میں ان کا بالکونی برقی قمقموں سے سجا نظر آرہا ہے۔Parineeti Chopra Engagement
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
یہ سجاوٹ بالی ووڈ میں ایک نئی شادی کا اعلان کر رہی ہے۔ ایک ذریعہ کے مطابق جوڑی 13 مئی کو دہلی میں ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر اپنے رشتے کی تصدیق کرے گا۔ ذریعہ نے مزید کہا کہ تقریب میں تقریباً 150 قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
اس تقریب میں سیاسی اور فلمی برادری کے کئی ارکان کی شرکت متوقع ہے۔ حالانکہ نہ ہی پرینیتی اور نہ ہی راگھو نے باضابطہ طور پر اپنے تعلقات کی تصدیق کی ہے لیکن عآپ کے ایک رہنما نے مارچ میں ان کے رشتے پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجیو اروڑہ نے پرینیتی اور راگھو کی تصویروں کا کولاج شیئر کیا۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کے اتحاد کو محبت، خوشی اور ایک دوسرے کا ساتھ نصیب ہو۔ میری نیک خواہشات'۔
پرینیتی اور راگھو کی ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب انہیں مارچ میں ممبئی میں لنچ ڈیٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو پرینیتی اور راگھو لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ پڑھے ہیں اور طویل عرصے سے دوست ہیں۔ پرینیتی اور راگھو بھی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں۔