ETV Bharat / entertainment

Kiara Advani and Sidharth Malhotra Wedding: شادی کی تصاویر کے بعد کیارا اور سدھارتھ نے اپنی شادی کا ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کیا، دیکھیں - کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ورمالا ویڈیو

نئی شادی شدہ جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے اپنی شادی کی تقریب کی ایک شاندار ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں سدھارتھ اور کیارا ایک دوسرے کو مالا پہنانے کے بعد بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

شادی کی تصاویر کے بعد کیارا اور سدھارتھ نے اپنی شادی کا ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کیا، دیکھیں

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 2:30 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ جوڑے کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی شادی کی تقریب کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی۔ یہ جوڑا اپنی شادی کے لباس میں شاندار لگ رہا ہے۔ ویڈیو میں سدھارتھ اور کیارا ورمالا پہنانے کے بعد بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔Kiara Advani and Sidharth Malhotra Wedding

اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کرنے کے بعد اب سدھارتھ اور کیارا نے ایک شاندار ویڈیو شیئر کیا ہے جو یقینی طور پر ان کے مداحوں کو خوش کر دے گی۔ انسٹاگرام پر سدھارتھ اور کیارا نے اپنی شادی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ '7.02.2023'۔ یہ ویڈیو کیارا کی برائیڈل انٹری سے شروع ہوتی ہے اور سدھارتھ اسٹیج پر اپنی دولہن کا انتظار کرتے نظر آئے۔ ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کیارا نے سدھارتھ کو کافی دیر تک انتظار کروایا ہے کیونکہ وہ کیارا کو گھڑی دکھاتے نظر آئے جب کیارا ڈانس کرتے ہوئے ان کے قریب آئیں۔

جیسے جیسے ویڈیو آگے بڑھتا ہے شیرشاہ سے ان کے سپر ہٹ گانے رانجھا بجتا ہے۔ حالانکہ کیارا اور سدھارتھ کی شادی کے موقع پر بجائے گئے اس رانجھا کے گانے کے بول میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔ گانے کے اصل بول ' وے میرا ڈولا نی آیا ڈولا ' ہے لیکن ویڈیو میں سنائی دینے والے بول 'میرا ڈوالا وے آیا ڈولا' ہے۔

ورمالا کے بعد جوڑے کو ایک دوسرے کو بوسہ دیتے ہوئے اور خوشی سے ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں دونوں ہاتھ جوڑے ہوئے ایک دوسرے کی آنکھوں میں کھوتے نظر آرہے ہیں۔ منیش ملہوترا کی جانب سے ڈیزائن کیے گئے لباس میں سدھارتھ اور کیارا بے حد خوبصورت نظر آرہےہیں۔

سدھارتھ اور کیارا نے راجستھان کے جیسلمیر میں واقع سوریا گڑھ پیلس ہوٹل میں شادی کی۔ 7 فروری کو ہونے والی اس شادی میں شاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور، کرن جوہر، جوہی چاولہ اور دیگر نے شرکت کی تھی۔شادی کے بعد یہ جوڑا بدھ کو دہلی روانہ ہوا۔ اطلاع کے مطابق سدھارتھ اور کیارا اپنے انڈسٹری کے دوستوں کے لیے ممبئی میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کر رہے ہیں لیکن دونوں کی طرف سے ابھی تک کسی بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی زندگی کا خوبصورت باب شروع، دیکھیں ان کی شادی کی تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.