ETV Bharat / entertainment

Ranbir Kapoor and Alia spotted: رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ اور بیٹی کے ساتھ ممبئی ائیرپورٹ پر نظر آئے - رنبیر کپور کا نیا لک

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راحہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے دبئی جارہے ہیں۔ جوڑے کو ممبئی ایئرپورٹ پر تصویر کھینچاتے ہوئے دیکھا گیا۔

رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ اور بیٹی کے ساتھ ممبئی ائیرپورٹ پر نظر آئے

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 11:58 AM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کی مقبول جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو ممبئی ایئرپورٹ پر اپنی بیٹی راحہ کے ساتھ دیکھا گیا۔ یہ تینوں چھٹیاں گزارنے جارہے ہیں۔ دونوں اداکار اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ختم کرنے کے بعد اپنی بیٹی راحہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے تیار ہیں۔Ranbir Kapoor and Alia spotted

تصویروں میں عالیہ کو سیاہ رنگ کے ٹریک سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جس کے ساتھ انہوں نے ایک سلنگ بیگ بھی لیا ہے۔ دوسری جانب رنبیر کپور بالکل نئے انداز میں نظر آرہے ہیں۔ اس سے قبل رنبیر کو لمبی داڑھی اور بال میں دیکھا گیا تھا۔ لیکن اپنی فلم اینیمل کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اداکار نے اپنی داڑھی کٹوا لی ہے۔ وہ سفید قمیض اور میچنگ ٹراؤزر میں ملبوس نظر آئے۔ یہ جوڑی ایک ساتھ شاندار لگ رہی ہے۔

ان کے ساتھ ان کی بیٹی راحہ بھی نظر آئی، لیکن انہوں نے درخواست کی کہ پاپرازی ان کی تصویر نہ کھینچے۔ ائیرپورٹ سے سامنے آئی اس جوڑی کی تصاویر اور ویڈیوز کو مداحوں نے پسند کیا ہے۔ ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ 'ایسی صبح ہونی چاہیے آخرکار رنبیر اور عالیہ کو کئی عرصے بعد دیکھا ہے'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' ان پیاروں کو طویل عرصے بعد دیکھا ہے'۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ' عالیہ ایک بچے کی طرح بہت پیاری لگ رہی ہیں اور رنبیر ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہے ہیں۔ سب سے خوبصورت جوڑی'۔

واضح رہے کہ عالیہ ابھی برازیل کے دورے سے واپس آئی ہیں جہاں انہوں نے نیٹ فلکس کے ٹوڈم ایونٹ میں شرکت کی۔ یہاں انہوں نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف سٹون کے ٹریلر کی نقاب کشائی کی جس میں گیل گیڈوٹ نے بھی اداکاری کی ہے۔ عالیہ اس وقت رنویر سنگھ کے ساتھ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آنے والیہیں۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

دوسری طرف رنبیر نے سندیپ ریڈی وانگا کی اینیمل کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔فلم کا پری ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا تھا اور اس میں رنبیر کو لمبی داڑھی اور بال میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:نیٹفلکس ٹوڈم فیسٹیول سے عالیہ بھٹ کی اسٹائلش تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.