ETV Bharat / entertainment

آج سوپر اسٹار رجنی کانت کا 73واں یوم پیدائش - ساؤتھ کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت

عام آدمی کا سُپر ہیرو کہے جانے والے رجنی کانت کی آج سالگرہ ہے۔ 73 سالہ رجنی کانت کی فین فالوؤنگ کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔ بیشتر دیکھا گیا ہے کہ رجنی کانت کی فلم جس دن ریلیز ہوتی ہے اُس سے ایک یا دو دن پہلے سے لوگ فسٹ ڈے فسٹ شو کے لیے ٹکٹ کھڑکیوں پر قطار میں کھڑے رہتے ہیں۔ Rajinikanth Thalaivar Birthday Special

73rd birthday of Superstar Rajinikanth
73rd birthday of Superstar Rajinikanth
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 10:26 AM IST

ممبئی: بطور بس کنڈیکٹر اپنے کیرئر کی شروع کرنے والے ساؤتھ کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو یہ مقام پانے کے لئے بے حد مشقت کرنا پڑی۔ رجنی کانت کی پیدائش 12 دسمبر، 1950 کو بنگلور میں ہوئی۔ ان کا اصل نام شیواجی راؤ گائیکواڈ ہے۔ وہ بچپن سے ہی فلم اداکار بننا چاہتے تھے۔ ابتدائی دور میں، رجنی کانت نے بس کنڈیکٹر کا کام شروع کیا۔ اس دوران انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا۔

  • Wishing Superstar @rajinikanth a very happy birthday!🎉🎞

    🔷Acted in 170+ films in multiple languages so far🎬

    🔷Conquered the silver screen through his inimitable style🎥

    📽May he continue to enthrall and mesmerize us with his blockbuster movies and awe-inspiring… pic.twitter.com/2zC3UYyVGW

    — Ministry of Information and Broadcasting (@MIB_India) December 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دریں اثنا، تمل فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کے بال چندر نے ایک ڈرامہ میں رجنی کانت کی اداکاری دیکھی جس سے وہ بہت متاثرہوئے۔ سال 1975 میں کے بال چندر کی ہدایت میں بنی تمل فلم اپوروا رنگاگل سے رجی کانت نے اپنے فلمی کیریر کی شروعات کی۔ اس فلم میں کمل ہاسن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ سال 1978 میں آئی فلم بھیروی میں رجنی کانت کو کلیدی رول ادا کرنے کا پہلا موقع ملا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے ساتھ ہی رجنی کانت بھی سپر اسٹار بن گئے ۔اس کے بعد ۔1980 میں رجنی کانت کی ایک اور سپر ہٹ فلم بلا ریلیز ہوئی۔ بلا امیتابھ کی سپر ہٹ فلم ڈان کا ریمیک تھا۔

  • Wishing the one & only Thalaivar @Rajinikanth sir, a very Happy Birthday. May your charisma continue to inspire for generations.

    — Jr NTR (@tarak9999) December 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سال 1983 میں ریلیز فلم اندھا قانون کے ذریعہ رجنی کانت نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا۔ اس فلم میں رجنی کانت کی اداکار ی نہایت شاندار تھی۔ ناظرین نے رجنی کانت کا یہ انداز بہت پسند کیا۔ اندھا قانون سپر ہٹ فلم رہی۔ اسی دوران رجنی کانت نے’ جان جانی جناردھن‘ میں ٹرپل رول کیا ، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پرکوئی خاص اثر نہیں دکھا سکی۔ نوے کی دہائی میں رجنی کانت ساوتھ فلموں کے سپر اسٹار بن گئے۔ رجنی کانت نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا سبھی باکس آفس پر تقریباً ہٹ رہیں۔ سال 2007 میں رجنی کانت کی فلم شیواجی دی باس ریلیز ہوئی۔ اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑے۔ شیواجی دی باس بھارتی سنیما کی تاریخ میں پہلی فلم ہے جس نے ہالی ووڈ ریزولیوشن تکنکیک کا ستعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:رجنی کانت کی فلم جیلر پر ٹویٹر صارفین کا ردعمل

سال 2010 میں رجنی کانت کی فلم روبوٹ ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں رجنی کانت کے ساتھ ایشوریہ رائے تھیں۔ روبوٹ نے 255 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کی۔ روبوٹ رجنی کانت کی تمل فلم انتھرن کا ہندی ورزن تھا۔

سال 2014میں رجنی کانت کی دو فلمیں کوچادائیاں اور لنگا ریلیز ہوئی۔ حالانکہ دونوں فلمیں ٹکٹ کھڑی پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ 2021 میں رجنی کانت کی انّاتھے کامیاب فلم ثابت ہوئی تو وہیں اس سال ریلیز ہوئی جیلر نے باکس آفس پر کامیابی کئ نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.