ETV Bharat / entertainment

Pushpa 2 Teaser Release: اللو ارجن کی سالگرہ سے ایک دن قبل فلم ’پشپا: دی رول‘ کا ٹیزر ریلیز، اداکار کا پہلا پوسٹر بھی جاری - پشپا دی رول

'پشپا: دی رول' کے میکرز نے جمعہ کو فلم کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔ پشپا 2 کے اس ٹیزر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ایک شاندار ایکشن تھرلر فلم ہوگی۔

اللو ارجن کی سالگرہ سے ایک دن قبل فلم پشپا: دی رول کا ٹیزر ریلیز کیا گیا

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 4:26 PM IST

Updated : Apr 7, 2023, 7:53 PM IST

حیدرآباد: وعدے کے مطابق پشپا: دی رول کے میکرز نے جمعہ کو فلم کا ٹیزر شیئر کردیا ہے۔ پشپا 2 کا ٹیزر فلم کے معروف اداکار اللو ارجن کی 41 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل سامنے آیا ہے۔ میتھری مووی میکرز نے بدھ کو ایک دلچسپ کلپ کے ساتھ ٹیزر کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ پشپا 2 ٹیزر کی ایک جھلک جاری کرکے مداحوں کی دلچسپی کو بڑھانے کے بعد میکرز نے اب سوشل میڈیا پر ایک ٹیزر جاری کیا ہے۔ساتھ ہی فلم سے اللو ارجن کا پہلا پوسٹر بھی سامنے آیا ہے۔Pushpa 2 Teaser Release

وبائی مرض کے بعد اللوارجن کی فلم پشپا دی رائز شائقین کو سنیماگھروں میں واپس لانے میں کامیاب ہوئی تھی، اس فلم کی ہدایتکاری سوکمار نے کی ہے۔ سال 2021 میں یہ پہلی بلاک بسٹر فلم تھی جس نے اتنی زبردست کامیابی کی تھی۔ اس کے بعد اداکار اور ہدایت کار کی جوڑی نے پشپا کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا۔ اگر پشپا 2 کے اس ٹیزر کو دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ یہ اللوارجن اور سوکمار کی ایک اور کامیاب فلم ہوگی۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

اگرچہ پشپا 2 کے ٹیزر سے فلم کی کہانی کے حوالے سے زیادہ کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن اس ٹیزر نے شائقین کے تجسس میں اضافہ کردیا ہے۔ پشپا 2 کے ٹیزر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ فلم کا مرکزی کردار پشپا راج تروپتی جیل سے فرار ہوجاتا ہے اور پولیس اس کی تلاش میں لگ جاتی ہے۔

اللو ارجن کے علاوہ فلم میں رشمیکا مندانا اور فہد فاصل بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس سے قبل خبریں آرہی تھی کہ فلم کی شوٹنگ کو تین ماہ تک کے لیے روک دیا گیا ہے لیکن پشپا: دی رول کے ٹیزر کے ریلیز ہونے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ شائقین کو سیکوئل کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:Pushpa 2 teaser: فلم پشپا کے مداحوں کا انتظار ختم، میکرز نے پشپا ٹو کا ایک ٹیزر جاری کیا

Last Updated : Apr 7, 2023, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.