ETV Bharat / entertainment

Kai Po Che Turns 10: سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے فلم 'کائی پو چھے' کے 10 سال مکل ہونے پر ایک جذباتی نوٹ لکھا - سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن کا کائی پو چھے پر نوٹ

سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم کائی پو چھے کو ریلیز کے 10 سال مکمل ہو گئے۔ یہ فلم چیتن بھگت کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب تھری میسٹیک آف لائف پر مبنی ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے فلم 'کائی پو چھے' کے 10 سال مکل ہونے پر ایک جذباتی نوٹ لکھا

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 5:15 PM IST

ممبئی: سوشانت سنگھ راجپوت، راج کمار راؤ اور امیت سدھ کی فلم 'کائی پو چھے!' کو ریلیز ہوئے 10 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر سوشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ایک تصویر شیئر کی اور ایک جذباتی نوٹ لکھا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ 'کائی پو چھے کے لیے قطار تھی۔ میں بھائی کو بڑی اسکرین پر دیکھ کر بہت زیادہ پرجوش تھی اور اس وقت بھی مجھے انہیں اسکرین پر مرتے ہوئے دیکھ کر بہت دشواری ہوئی، میں روئی بھی، جب میں واپس آئی تو بھائی سے شکایت کی کہ انہوں نے مجھے بتایا کیوں نہیں کہ فلم میں یہ سین ہے، میں اسے نہیں دیکھتی تھی۔ 10 سال ہو گئے ہیں اور سب کچھ کیسے بدل گیا ہے! آنسو بہہ نکلے اور میرا دل ہل چکا ہے۔ میں یہ امید رکھتی ہوں کہ یہ بھی بدل جائے گا!!'Kai Po Che Turns 10

سوشانت کی بہن کے ذریعہ شیئر کی گئی ایک تصویر ایک فلم تھیٹر کے اندر کی ہے جس میں لوگوں کی ایک لمبی قطار دیکھی جاسکتی ہے۔ سال 2013 میں ریلیز ہوئی کائی پو چھے، یہ فلم چیتن بھگت کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب دی تھری مسٹیکس آف لائف پر مبنی ہے۔ اس فلم کو تنقیدی طور پر سراہا گیا تھا اور یہ باکس آفس پر بھی کامیاب ثابت ہوئی تھی۔ یہ مقبول تین دوستوں کے ارد گرد گھومتی ہے جو اپنی اسپورٹس شاپ اور اسپورٹس اکیڈمی شروع کرتے ہیں۔ اس فلم میں دوستی دکھائی گئی ہے اور کیسے مذہبی سیاست اور فرقہ وارانہ منافرت کی وجہ سے ان کے رشتے میں دراڑ آجاتی ہے۔

فلم کی دسویں سالگرہ کے موقع پر فلم کے اہم اداکار امیت سدھ نے انسٹاگرم پر لکھا ' کائی پو چھے کے 10 سال۔ زندگی کے اس خوبصورت باب کے لیے شکریہ جسے ہم نے ایک ساتھ بنایا، میں آپ کو ہمیشہ یاد کروں گا بھائی!! اور کائی پو چھے کے ٹیم کے لیے بہت پیار۔ اس فلم کے لیے مکیش چھاپرا اور گٹو کپور کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا'۔ ساتھ میں امیت نے سوشانت سنگھ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ فلم کے 10 سال مکمل ہونے پر ہدایت کار ابھیشیک کپور نے فلم سے جڑی پرانی یادوں کو یاد کیا۔

ابھیشیک کپور نے کائی پو چھے کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ لکھا کہ ' جب کسی فلم کو 10 سال ہوجاتے ہیں اور پھر بھی لوگوں کے دلوں میں رہتی ہے تب اسے کلاسک فلم کہا جاتا ہے۔ مجھے تین غیر معمولی اداکار راجکمار راؤ، سوشانت سنگھ راجپوت اور امیت سدھ کے ساتھ کام کرنے کی خوش نصیبی حاصل ہوئی۔ یہ لڑکے ایک ساتھ ڈائنامائٹ کی طرح تھے اور جب آپ انہیں مانو کول اداکار کے ساتھ پھینکو تو یہ ایسا دھماکہ کرتے ہیں کہ اس کی گونچ پوری زندگی سنائی دے گی۔

انہون نے مزید لکھا کہ ' میں نے اس فلم میں بہت کچھ سیکھا ہے اور میرے پاس میری ٹیم ہے، میری کریو کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ اتنے ہی اچھے ہوتے ہے جتنا آپ ان لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہو'۔

مزید پڑھیں:Sushant Singh Rajput's Birthday: بالی ووڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کا ٹیلی ویژن سے بالی ووڈ تک کا سفر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.