ETV Bharat / entertainment

Suhana Khan Shares Pics: سہانا خان نے اپنی والدہ گوری خان کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی - سہانا خان اور گوری خان

سہانا خان نے اپنی ماں گوری خان کے ساتھ دبئی سے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ ماں بیٹی کی یہ جوڑی دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد اتوار کو ممبئی واپس آگئی ہے۔

سہانا خان نے اپنی والدہ گوری خان کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 11:38 AM IST

سہانا خان اور گوری خان نے حال ہی میں دبئی میں ایک ہوٹل کے لانچ پارٹی میں شرکت کی۔ جہاں سہانا گلابی رنگ کے ایک شارٹ منی ڈریس میں نظر آئیں، وہیں گوری سیاہ رنگ کے گاؤن میں۔ اس پارٹی میں سہانا کی دوست شنایا کپور نے بھی شرکت کی تھی۔ اتوار کی شام ممبئی واپس آنے کے بعد، سہانا نے انسٹاگرام پر دبئی میں گزارے گئے وقت کی چند تصاویر شیئر کیں۔Suhana Khan Shares Pics

انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے سہانا نے کیپشن میں صرف دل والا ایموجی شیئر کیا اور ساتھ ہی ہوٹل اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ پہلی تصویر میں سہانا کو سیاہ گاؤن میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ہوٹل کے لانچ سے پہلے بلیو کارپٹ ایونٹ میں شرکت کی تھی۔ اس تصویر میں انہیں بالوں کا جوڑا باندھے اور کانوں میں بالیاں پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد ہوٹل کے لانچ پارٹی سے سہانا، گوری اور شنایا کی تصویر سامنے آئی ہے۔ جہاں سہانا اب گلابی لباس میں نظر آرہی ہیں، شنایا سرخ لباس میں اور گوری سیاہ گاؤن میں نظر آرہی ہیں۔ تیسری تصویر میں سہانا کو گلابی رنگ کے منی ڈریس میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ا

سہانا کی دوست اننیا پانڈے نے ان کی تصویروں پر ردعمل ظاہر کیا کہ 'خوبصورت لڑکی سوزی'۔ ان کی والدہ بھاونا پانڈے نے بھی ان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے دل والا ایموجی شیئر کیا ہے۔ شنایا نے بھی اس تصویر پر تبصرہ کیا ہے اور لکھا ہے کہ ' میری سو'۔ ان کے بہت سے مداحوں نے بھی ان کے اسٹائل کی تعریف کی۔ ایک مداح نے لکھاکہ 'بالکل شاندار' ایک اور نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ بہت خوبصورت ہیں'۔

اتوار کی شام، گوری اور سہانا کو ممبئی ایئرپورٹ پر پر دیکھا گیا۔ ان کی ممبئی واپس لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ سہانا اس سال اپنی پہلی فلم دی آرچیز میں نظر آنے والی ہیں۔ وہ نیٹ فلکس فلم میں ویرونیکا کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں جانوی کپور کی بہن خوشی کپور اور شویتا نندا کے بیٹے آگستیہ نندا بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.