بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ابھی بھی میڈیا کی نظروں سے دوری بنائے رکھنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی) کی افتتاحی تقریب میں گوری خان اپنے دونوں بچوں سہانا اور آرین خان کے ساتھ پہنچی تھیں۔ لیکن سب کی نظریں کنگ خان کو تلاش کر رہی تھی۔ اب شاہ رخ خان کی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا میں وائرل ہورہی ہے۔
-
#Pathaan KHANdaan! ✨❤️@iamsrk @gaurikhan #ShahRukhKhan pic.twitter.com/Rh0SJ8D8cN
— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) April 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#Pathaan KHANdaan! ✨❤️@iamsrk @gaurikhan #ShahRukhKhan pic.twitter.com/Rh0SJ8D8cN
— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) April 1, 2023#Pathaan KHANdaan! ✨❤️@iamsrk @gaurikhan #ShahRukhKhan pic.twitter.com/Rh0SJ8D8cN
— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) April 1, 2023
اس تصویر میں شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری، بیٹے آرین خان اور بیٹی سہانا خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا میں شاہ رخ خان کے بہت سے فین پیجز نے کنگ خان کی پرفیکٹ فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔ اس تقریب میں جہاں شاہ رخ خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ ریڈ کارپیٹ پر جلوہ گر نہیں ہوئے وہیں اس دوران سلمان خان کی گوری خان، آرین خان اور سہانا خان کے ساتھ ریڈ کارپیٹ پر لی گئی تصاویر وائرل ہورہی ہے۔
شاہ رخ خان کی ایک اور تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بے حد شاندار لگ رہے ہیں۔شاہ رخ کی مینیجر پوجا ددلانی نے اپنے انسٹاگرام پر اس تقریب سے شاہ رخ خان کی تصاویر شیئر کیں۔ اس تصویر میں شاہ رخ بلیک سوٹ پینٹ میں بے حد خوبصورت لگ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کے لانچ کے موقع پر صرف بالی ووڈ ہی نہیں بلکہ کھیل جگت کے مشہور شخصیات، سیاسی رہنما سمیت ہالی ووڈ اداکار بھی نظر آئے۔ شاہ رخ خان کے علاوہ ان کی فیملی، سلمان خان، دیپیکا اور رنویر، پرینکا چوپڑا اور نک جونس، کرینہ کپور خان، سیف علی خان، عالیہ بھٹ، کریتی سینن نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ مشہور ماڈل جی جی حدید، ٹام ہالینڈ اور زندیا جیسے عالمی شہرت یافتہ شخصیات بھی نظر آئی۔