ETV Bharat / entertainment

SRi Devi Death Anniversary: بونی کپور نے سری دیوی کی یاد میں پہلی ملاقات سے لے کر آخری دن کی تصاویر شیئر کی - سری دیوی کی پانچویں برسی

لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی 5ویں برسی پر ان کے شوہر اور فلمساز بونی کپور نے بہت سی پرانی یادیں شیئر کی ہیں۔ بونی نے سری دیوی سے اپنی پہلی ملاقات سے لے کر اداکارہ کے ساتھ اپنے آخری دن کی تصویر تک پوسٹ کی ہیں۔

بونی کپور نے سری دیوی کی یاد میں اپنی پہلی ملاقات سے لے کر آخری دن کی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 10:49 AM IST

ممبئی: آج لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی 5ویں برسی ہے۔ اس دن اداکارہ کی موت کی خبر نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ سری دیوی کا انتقال 24 فروری 2018 کو دبئی میں ہوا، جہاں وہ بونی کپور، بیٹی خوشی کپور اور کپور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ موہت مرواہ کی شادی میں شرکت کے لیے گئی ہوئی تھیں۔ فلمساز بونی کپور نے جمعہ کے روز بیوی سری دیوی کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ سے اپنی پہلی ملاقات کی تصویر شیئر کی۔ اس کے علاوہ بونی کپور نے سری دیوی کی پانچویں برسی سے ایک دن قبل اداکارہ کے آخری دن کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں یاد کیا۔ SRi Devi 5th Death Anniversary

سری دیوی کی برسی پر فلمساز بونی نے انسٹاگرام پر ایک کے بعد ایک کئی پوسٹس شیئر کی ہیں۔ انہوں نے اپنی اور سری دیوی کی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'میری پہلی تصویر۔۔۔۔1984'۔ اس کے علاوہ بونی کپور نے دو ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، جس میں انہوں نے اپنی اور سری دیوی کی پہلی ملاقات اور ذاتی زندگی سے متعلق کچھ باتیں شیئر کی ہیں۔

بونی کپور نے بتایا کہ ان کی اور سری دیوی کی پہلی ملاقات فلم 'مسٹر انڈیا' کے دوران ہوئی تھی۔ اس فلم میں وہ سری دیوی کو انیل کپور کے مقابل لانا چاہتے تھے۔ جب سری دیوی نے فلم کے لیے 'ہاں' کہا تب بونی کپور نے انہیں کیسے متاثر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سری دیوی کو اچھے ملبوسات، میک اپ دیا کرتے تھے۔

اپنی پرانی یادیں شیئر کرتے ہوئے بونی کپور نے انسٹاگرام پر ایک اور پوسٹ شیئر کی ہے جس میں سری دیوی بونی کپور کو چومتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فلمساز نے کیپشن دیا ہے 'صرف اظہار کر رہا ہوں۔' اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہے کہ 'خوبصورت روح کے پاس خوبصورت یادیں ہوتی ہیں۔'

دوسری جانب برسی سے ایک دن قبل بونی نے سری دیوی کے ساتھ آخری تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ 'آخری تصویر'۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دو روز قبل جانوی کپور نے بھی سری دیوی کو یاد کرتے ہوئے ایک پرانی تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنی ماں کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ جس میں سری دیوی سنہری ساڑھی اور جانوی ایک خوبصورت لباس میں نظر آرہی ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے جانوی نے لکھا کہ 'میں اب بھی آپ کو ہر جگہ تلاش کرتی ہوں ماں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی زندگی کا واحد مقصد اپنی ماں کو فخر محسوس کرانا ہے کیونکہ وہ زندگی میں جو بھی کرتی ہیں وہ ان کی ماں پر شروع ہوتی ہیں اور ان پر ہی ختم ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Janhvi Kapoor Shares Post: سری دیوی کی برسی سے پہلے جانوی کپور نے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.