ETV Bharat / entertainment

Jia Khan Case: سورج پنچولی کا دعوی ، جیا خان کی ماں کے جھوٹے الزامات نے مجھے متاثر کیا'

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 11:50 AM IST

سورج پنچولی نے عدالتی حکم کے حوالے سے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ گزشتہ دس برسوں سے اس مقدمے اور ان کے خلاف کیے گئے جھوٹے الزامات سے لڑ رہے ہیں اور اس مقدمے کا ذاتی طور پر ان پر منفی اثر پڑا ہے۔Jia Khan Case

سورج پنچولی کا دعوی ، جیا خان کی ماں کے جھوٹے الزامات نے مجھے متاثر کیا'

اداکارہ جیا خان کا معاملہ ایک بار سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں جیا کی والدہ رابعہ خان نے ممبئی کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں گواہی دیتے ہوئے کہا کہ 'سورج پنچولی نے ان کی مرحوم بیٹی کو زبانی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا تھا۔ جس کے بعد ماہر نفسیات نے سی بی آئی عدالت کو بتایا کہ ' سورج نے جو ثبوت اپنے دعووؤں کو صحیح کرنے کے لیے فراہم کیے تھے، وہ من گھڑت اور ناکافی تھے'، کیونکہ اداکار نے اس معاملے میں مکمل طور پر تعاون نہیں کیا ہے۔ وہیں ایک نئی رپورٹ کے مطابق بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ 'جیا خان کی والدہ رابعہ خان کی جانب سے بار بار جیا کی موت کو قتل بتانا، اس مقدمے کی سماعت میں تاخیر کرنے کی کوشش ہے'۔ اب ایک حالیہ انٹرویو میں سورج پنچولی نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ Jia Khan Case

اس عدالتی حکم کے بارے میں سورج پنچولی نے ای ٹائمز کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ ' وہ گزشتہ 10 برسوں سے اس قانونی جنگ اور ان کے خلاف عائد کیے گئے جھوٹے الزامات سے لڑ رہے ہیں۔ اس معاملے نے انہیں بری طرح متاثر کیا ہے'۔ Sooraj Pancholi on Rabia Khan Accusations

اداکار نے مزید کہا کہ ' صرف میں جانتا ہوں کہ یہ تمام سال میرے لیے کیسے گزرے ہیں۔ میرے دل میں جیا کے خاندان کے لیے بہت عزت ہے اور میں نے ہمیشہ ان کے لیے وہ احترام بنائے رکھا ہے۔ میں التجا کرتا ہوں ان کے اہل خانہ سے کہ اس مقدمہ کو منصفانہ طور پر چلنے دیں اور میری دعا ہے کہ یہ سب جلد ختم ہوجائے'۔

بامبے ہائی کورٹ نے رابعہ خان کی طرف سے دائر کی گئی ایک درخواست کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیا خان معاملے میں ایف بی آئی سے نئی تحقیقات کرائی جائے۔ واضح رہے کہ اس کیس کی تحقیقات فی الحال سنٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن کر رہی ہے، جنہوں نے جیا کے بوائے فرینڈ اور ادکار سورج پنچولی پر جیا کو 3 جون 2013 کو خودکشی کرنے کے لیے اکسانے کا الزام لگایا ہے۔ جیا خان کی والدہ رابعہ یہ دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ ان کی بیٹی کا قتل کیا گیا ہے۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ جیا خان کی والدہ رابعہ خان اس بات پر اصرار کر کے مقدمے کی سماعت میں تاخیر اور دیری کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ان بیٹی کی موت ایک قتل ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اداکار کی مبینہ خودکشی کی ایک منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور مکمل جانچ کی تھی۔ بامبے ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ سی بی آئی نے تمام ممکنہ زاویوں سے تفصیلی تحقیقات کی اور وہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔

یہ مشاہدات جسٹس اے ایس گڈکری اور ایم این جادھو کی ایک ڈویژن بنچ نے 12 ستمبر کو اپنے حکم نامے میں دیے تھے۔ عدالت نے رابعہ خان کی طرف سے دائر کردہ اس درخواست کو بھی خارج کردیا، جس میں مقدمے کی نئی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بینچ نے کہا کہ وہ اپنے علاقائی دائرہ اختیار سے باہر نہیں جا سکتے اور ایف بی آئی کو اس کیس کی تحقیقات کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتے۔

جیا کو امیتابھ بچن کی اداکاری والی فلم نشبھد میں دیکھا گیا تھا ۔ وہ 3 جون 2013 کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ اداکار آدتیہ پنچولی اور زرینہ وہاب کے بیٹے سورج فی الحال اس کیس میں ضمانت پر باہر ہیں۔ سی بی آئی کا کہنا تھا کہ ممبئی پولیس نے 10 جون 2013 کو اس کیس کے حوالے سے تین صفحات پر مشتمل ایک نوٹ ضبط کیا تھا، جسے جیا نے لکھا تھا اور اس میں جیا نے اپنے خودکشی کرنے کی وجہ لکھی تھی۔ مرکزی ایجنسی نے کہا تھا کہ خودکشی نوٹ میں جیا نے سورج کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں لکھنے کے علاوہ یہ بھی کہا تھا کہ سورج انہیں ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا ہے جس کی وجہ سے وہ خودکشی کر رہی ہیں۔ Jiah Khan suicide case

مزید پڑھیں:Jiah Khan Suicide Case: جیا خان کی والدہ نے سورج پنچولی پرجسمانی اور ذہنی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.