ETV Bharat / entertainment

Somi Ali Pics with Saif Ali Khan: سومی علی نے فلم آؤ پیار کریں میں سیف علی خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربہ کو یاد کیا - فلم آؤ پیار کریں میں سومی اور سیف علی خان

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ سومی علی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار سیف علی خان کی تعریف کی ہے۔ سومی نے سیف کے ساتھ فلم 'آؤ پیار کریں' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سیف کے مزاحیہ انداز کے بارے میں بات کی۔

سومی علی نے فلم آؤ پیار کریں میں سیف علی خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربہ کو یاد کیا

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 2:18 PM IST

سابق اداکارہ سومی علی نے بالی ووڈ میں اپنے پرانے دنوں کو یاد کیا اور سیف علی خان اور پریم چوپڑا کے ساتھ اپنی فلم کے سیٹ سے تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے فلم 'آؤ پیار کریں' کے 29 سال مکمل ہونے پر یہ تصویر شیئر کی ہیں۔ منگل کو انسٹاگرام پر سومی نے آو پیار کریں (1994) کے سیٹ سے '29 سال پہلے' کی کئی تصاویر شیئر کیں۔ سیف کے بارے میں بات کرتے ہوئے سومی نے کہا کہ ان کا 'مزاحیہ انداز حقیقی زندگی کے اسٹینڈ اپ کامیڈی سے کم نہیں تھا' اداکارہ نے تین تصاویر شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر ایک بلیک اینڈ وائٹ کولاج تصویر ہے جس میں سومی علی اور سیف کیمرے کے سامنے مسکراتے اور رومانوی انداز میں نظر آرہے ہیں۔ دوسری تصویر میں سومی اور سیف کو پھولوں کا گلدستہ تھامے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آخری تصویر میں سومی پریم چوپڑا کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے سومی نے لکھا کہ 'یقین نہیں آتا کہ یہ 29 سال پہلے کی بات ہے!!! وقت یقینی طور پر جلد گزر جاتا ہے! پریم جی کے ساتھ کام کرنے اور ان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ان چند اچھے لوگوں میں سے ایک ہیں جن کی میری انڈسٹری میں ملاقات ہوئی'۔ سومی نے مزید لکھا کہ 'سیف اپنی مزاحیہ انداز سے ہمیں اتنا ہنساتے تھے کہ ہمارے پیٹ میں درد ہوجاتا تھا اور ان کا یہ انداز حقیقی زندگی کے اسٹینڈ اپ کامیڈی سے کم نہیں تھا اور وہ سیت پر ماحول کو ہمیشہ پرلطف اور مزے دار بنائے رکھتے تھے'۔

پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ایک مداح نے لکھا کہ ' آپ تو بالکل ویسی ہی لگ رہی ہیں'۔ ایک نے لکھا کہ 'کتنی شاندار پرانی تصویر ہے'۔ واضح رہے کہ سال 1994 میں ریلیز ہوئی فلم آؤ پیار کریں ایک رومانٹک ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری رویندر پیپت نے کی ہے۔ فلم میں سیف علی خان، سومی علی اور شلپا شیٹھی نے کام کیا ہے۔ راکیش بیدی، پریم چوپڑا، گلشن گروور، مکیش کھنہ، ہمانی شیو پوری بھی فلم کا حصہ تھے۔ یہ 1992 کی تمل فلم چیمبروتھی کا ریمیک ہے۔

مزید پڑھیں:Somy Ali Wants Public Apology سومی علی کا سلمان خان پر جنسی تشدد کا الزام، کہا سلمان خان عوام کے سامنے مجھ سے معافی مانگیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.