ETV Bharat / entertainment

Siddharth Alleges Harassment by CRPF: اداکارہ سدھارتھ کا سی آر پی ایف جوانوں پر ہراساں کرنے کا الزام

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 10:11 AM IST

ساؤتھ کے مشہور اداکار سدھارتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ مدورائی ہوائی اڈے پر انہیں اور ان کے والدین کو سکیورٹی اہلکاروں نے ہراساں کیا۔ اداکار کا الزام ہے کہ بار بار انگریزی میں بات کرنے کی درخواست کرنے کے باوجود سکیورٹی اہلکاروں نے ان سے ہندی میں بات کی۔ Siddharth alleges harassment by CRPF

اداکارہ سدھارتھ کا سی آر پی ایف جوانوں پر ہراساں کرنے کا الزام

فلم رنگ دے بسنتی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار سدھارتھ نے مدورائی ہوائی اڈے کے سکیورٹی اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سدھارتھ کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کے والدین کو حال ہی میں مدورائی ہوائی اڈے پر سکیورٹی اہلکاروں نے ہراساں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی میں بات کرنے کے لیے کہے جانے کے باوجود سکیورٹی اہلکار ان سے ہندی میں ہی بات کرتے رہے۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ائیرپورٹ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے اس تجربے کے بارے میں بات کی۔ اداکار نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جب انہوں نے سکیورٹی اہلکار کے خلاف احتجاج کی تو انہوں نے کہا 'بھارت میں ایسا ہی ہوتا ہے'۔Siddharth alleges harassment by CRPF

اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سدھارتھ نے لکھا کہ 'سی آر پی ایف کے ذریعہ مدورائی ہوائی اڈے پر 20 منٹ تک ہراساں کیا گیا۔ انہوں نے میرے بزرگ والدین کو اپنے بیگ سے سکے نکالنے پر مجبور کیا! اور انگریزی میں بات کرنے کو کہنے کے باوجود ہم سے بار بار ہندی میں بات کی گئی۔"

رواں سال سدھارتھ کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ایک ویب سیریز 'ایسکیپی لیو' میں دیکھا گیا تھا۔ اس کی کہانی سوشل میڈیا کے تاریک پہلو سے روبرو کراتی ہے۔ اس میں جاوید جعفری نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

سدھارتھ جنوری میں اس وقت ایک تنازعہ کا حصہ بنے تھے جب حیدرآباد پولیس کے سائبر کرائم ونگ نے بھارتی بیٹمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کے خلاف ان کے ٹویٹ پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ان کے خلاف آئی پی سی دفعہ 509 (لفظ، اشارہ یا عمل جس کا مقصد خواتین کی توہین کرنا ہے) اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بعد میں اداکار نے اس معاملے میں معافی نامہ جاری کرتے ہوئے اپنے تبصرے کو 'خراب مذاق' قرار دیا اور اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ 'میرے لہجے اور الفاظ کو درست ثابت نہیں کر سکتے'۔

سدھارتھ نے کئی تمل، تیلگو اور ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ راکیش اوم پرکاش مہرا کی رنگ دے بسنتی میں عامر خان کے ساتھ اپنے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اب وہ کمل ہاسن کی فلم انڈین 2 میں نظر آئیں گے۔ فلم میں نیڈومودی وینو، سدیپ، گلشن گروور، کاجل اگروال اور راکل پریت سنگھ بھی ہی

مزید پڑھیں: Nawazuddin Siddiqui meets Amit Shah: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.