ETV Bharat / entertainment

Tunisha Sharma Death Case شیزان خان کی بہنوں نے کہا 'ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھیں'

تونیشا شرما خودکشی معاملے میں شیزان خان کی بہنوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہیں 'بےگناہ' بتایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مناسب وقت آنے پر اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کریں گی۔Tunisha Sharma Death Case

شیزان خان کی بہنوں نے کہا 'ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھیں'

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 5:09 PM IST

اداکار شیزان خان کی بہنیں شفق ناز اور فلق ناز نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے ان کے خاندان کو پرائیوسی دی جائے۔ شیزان اس وقت تونیشا شرما کی موت معاملے میں پولیس کی حراست میں ہے۔ اداکار کی بہنوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنے بھائی شیزان کو معصوم قرار دیا ہے، جسے بغیر سوچ سمجھ کے پھنسایا جارہا ہے۔ فلق اور شفق نے دونوں خاندانوں کو متاثرین بتاتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ لوگ انہیں سوگ منانے کا وقت دیں'۔Tunisha Sharma Death Case

فلق اور شفق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ' جتنا دوسرے لوگ کہانی کا دوسرا پہلو جاننے کے لیے بے تاب ہیں ہم بھی وہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں لیکن تب تک ہمیں اس سنگین صورتحال کا سامنا کرنے کرنے لیے پرائیوسی دیں۔ دونوں خاندان اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ صحیح وقت آنے دیں اور ہم یقینی طور پر اس معاملے پر ضرور بات کریں گے لیکن یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ موت ایک تکلیف دہ چیز ہے ۔ سبھی کو متاثرہ خاندانوں کے بارے میں سوچتے ہوئے انہیں پرائیوسی دینی چاہیے تاکہ وہ سوگ مناسکے اور آخری رسومات کی ادائیگی کرسکے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ' یہ بدقسمتی ہے کہ ہم نے ایک قیمتی جان کھودی اور دوسری کی گرفتاری ہوگئی۔ شیزان کے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں اور پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کو اپنا کام کرنے دیں۔ مجھے یقین ہے کہ ایک بے گناہ لڑے کو بغیر کسی جرم کے پھنسایا گیا ہے۔ یہ وقت ہمارے خاندان کے افراد کے لیے کافی مشکل ہے۔ ہمیں یہ وقت پولیس کا ساتھ دینے میں لگانے دیں۔ سچ سب کے سامنے خود بہ خود آجائے گا'۔

انہوں نے اس بیان کے آخر میں کہا کہ ' ہمیں بھارت کے عدالتی نظام پر پورا اعتماد ہے اور امید ہے کہ سچ کی جیت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھیں۔ ہم جلد ہی اس کے بارے میں بات کریں گے جب صحیح وقت آئے گا لیکن فی الحال ہماری پرائیوسی کا احترام کریں'۔

شیزان کو اپنی ساتھی اداکارہ تونیشا کی موت کے بعد خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ اطلاع کے مطابق علی بابا: داستان کابل میں ان کے ساتھ کام کرنے والی تونیشا کے ساتھ وہ رشتے میں تھے لیکن حال ہی میں انہوں نے یہ رشتہ ختم کردیا تھا۔ جس کے 15 دن بعد تونیشا 24 دسمبر کو ٹیلی ویژن سیریل کے سیٹ پر مردہ پائی گئی تھیں۔ ان کی آخری رسومات منگل کے روز ممبئی کے میرا روڈ شمشان گھاٹ پر ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Tunisha Sharma's Lat Rite: ممبئی میں اداکارہ تونیشا شرما کی آخری رسومات ادا کی جائے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.