ETV Bharat / entertainment

Singer Palash Sen on SRK: شاہ رخ خان کے ہندی فلمیں کرنے پر ان کے دوست پلاش سین نے کہا 'ہمیں لگا کہ وہ اس سے کچھ زیادہ بہتر کرے گا' - شاہ رخ خان پر پلاش سین

شاہ رخ خان کے بچپن کے دوست اور 90 کی دہائی کے مشہور میوزک بینڈ یوفوریا کے گلوکار پلاش شےن نے بتایا کہ 'چھوٹی عمر سے ہی شاہ رخ خان اپنے کرئیر کے حوالے سے سنجیدہ اور پرجوش تھے'۔

شاہ رخ خان کے ہندی فلمیں کرنے پر ان کے دوست پلاش سین نے کہا 'ہمیں لگا کہ وہ اس سے کچھ زیادہ بہتر کرے گا'

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 3:55 PM IST

گلوکار پلاش سین جو اسکول میں شاہ رخ خان کے ساتھی تھے، نے ایک نئے انٹرویو میں اداکار کے بارے میں نئی باتیں بتائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کسی بھی پیشے میں شاندار کام ہی کرتے کیونکہ وہ بہت باصلاحیت انسان تھے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ انہوں نے ہندی فلموں میں اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ گلوکار نے بتایا کہ وہ 10 ویں جماعت سے ہی اپنے کرئیر کو لے کر واضح تھے۔Singer Palash Sen on SRK

شاہ رخ اور پلاش سین نے نئی دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول میں تعلیم حاصل کی اور اگر چہ وہ دونوں ایک ہی عمر کے ہیں لیکن پلاش نے بتایا کہ وہ اسکول میں شاہ رخ خان سے ایک سال سینئر تھے۔ دی للنٹاپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں گلوکار نے کہا کہ ' مجھے یقین ہے کہ شاہ رخ خان نے اس پیشے میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ کسی اور شعبے میں بھی اتنی کامیابی حاصل کرتے۔ وہ ان غیر معمولی ذہین انسانوں میں سے ہیں جن سے میری ملاقات ہوئی ہے'۔

پلاش نے یاد کیا کہ وہ اسکول کے ڈراموں میں شاہ رخ کے لیے گانا گایا کرتے تھے، اور یہ کہ شاہ رخ خان نے ایک دن مذاق میں ان سے کہا تھا کہ 'پلاس ان کے لیے ہندی فلموں میں گانا گائیں گے، لیکن پلاش نے یہ بات اس وقت سنجیدگی سے نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ ' میں واقعی میں سوچتا تھا کہ وہ فلموں سے بھی بڑا کچھ کریں گے۔ وہ ایک انتہائی ذہین آدمی ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ انہیں اسکول میں کتنا اچھا ریزلٹ ملتا تھا۔ وہ کرکٹ میں بہت اچھے تھے، وہ ہاکی میں بہت اچھے تھے، وہ ڈرامے، مباحثے میں بہت اچھے تھے، وہ اچھے مقرر تھے۔ لہذا کوئی ایسا شخص جو بہت ساری چیزوں میں اچھا تھا اس کو ہندی فلموں میں دیکھنا ہمارے لیے حیرانی کی بات تھی۔ ہمارا تعلق اس نسل سے تھا جو ہندی فلموں کو گری ہوئی نظروں سے دیکھتے تھے۔

لیکن پلاش نے اعتراف کیا کہ شاہ رخ نے ہندوستان میں فلمی اداکاری کو بطور پیشہ جائز بنانے کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ کرلی ٹیلز کے ساتھ پہلے ایک انٹرویو میں پلاش نے کہا تھا کہ شاہ رخ کو ہمیشہ یقین تھا کہ وہ ایک بہت بڑا اسٹار بننے والا ہے اور ان کا خود پر اعتماد یہ ظاہر کرتا ہے۔ شاہ رخ ہندوستان سے باہر اپنی منفرد پہچان بنانے والے سب سے بڑے فلمی ستاروں میں سے ایک ہیں۔ شاہ رخ خان کو حال ہی میں فلم پٹھان میں دیکھا گیا جس نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے۔اسپائی تھرلر ان کے کریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے، جس نے انہیں اسٹارڈم کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:KKR player Rinku Singh: کے کے آر کھلاڑی رنکو سنگھ کا شاہ رخ خان کی پوسٹ پر ردعمل، کہا 'شاہ رخ سر یار'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.