ETV Bharat / entertainment

Plot to Killed Salman Khan: سلمان خان دھمکی معاملے میں نیا انکشاف، اداکار کا قتل کرنے کا بھی منصوبہ تھا - سلمان خان کا قتل کرنے کی سازش

سلمان خان کو دھمکی ملنے والے معاملے میں پولیس نے نیا انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں لارنس بشنوئی کے ایک ساتھی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، جس نے پوچھ گچھ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سلمان خان کو صرف دھمکی ہی نہیں بلکہ مارنے کا بھی منصوبہ تھا۔ اس کے لیے لارنس نے ایک شارپ شوٹر کو سلمان خان کے گھر پر نظر رکھنے کے لیے بھی بھیجا تھا۔ Plot to Killed Salman Khan

سلمان خان دھمکی معاملے میں نیا انکشاف
سلمان خان دھمکی معاملے میں نیا انکشاف
author img

By

Published : Jun 11, 2022, 9:56 AM IST

حیدرآباد: سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے میں آئے دن چونکا دینے والے انکشافات سامنے آرہے تھے۔ اب اس معاملے میں ایک نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ سدھیش ہیرامن کامبلے عرف مہاکال نے پولیس کے سامنے ایک نیا انکشاف کیا ہے۔ مہاکال نے بتایا کہ سلمان خان کو نہ صرف دھمکی بلکہ اداکار کو مارنے کے لیے ممبئی میں ایک سمپت نہرا نامی ایک بدمعاش کو بھی بھیجا گیا تھا۔ Plot to Killed Salman Khan

مہاکال نے پولیس کو مزید بتایا کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو مارنے کےلیے سمپت نہرا کو ممبئی بھیجا تھا۔ نہرا کو لارنس کا دایاں ہاتھ بتایا جاتا ہے۔

مہاکال کے اس انکشافات کے بعد لارنس سے پوچھ گچھ کی گئی۔ لارنس نے بتایا کہ سال 2021 میں انہوں نے سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔ اس کے لیے لارنس نے راجستھان کے گینگسٹر سمپت نہرا کو سلمان خان کی سپاری دی تھی۔

پلان کے مطابق سمپت نے ممبئی میں سلمان خان پر نظر رکھی تھی اور پھر سلمان خان کو گولی مارنے کا پلان بھی بنایا۔ لیکن سمپت کے پاس دور تک نشانے لگانے والی پستول نہیں تھی جس کی وجہ سے سلمان خان کی جان بچ گئی۔ اس کے بعد سمپت نے اپنے گاؤ کے ایک فوجی سے رابطہ کیا اور سلمان خان کو شوٹ کرنے کے لیے رائفل کا آرڈر دیا۔ لیکن سمپت کے پاس رائفل پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ گینگسٹر سمپت نہرا لارنس بشنوئی کا خاص ہے ۔ سمپت چندی گڑھ پولیس سے ریٹائرڈ اے ایس آئی رام چندر کا بیٹا ہے۔ سمپت نے قومی سطح کے ڈیکاتھلون (ہرڈل ریس ) میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔

سمپت نہرا
سمپت نہرا
سمپت نہرا
سمپت نہرا

سمپت کی پڑھائی کے دوران لارنس سے ملاقات ہوئی۔ سمپت گینگسٹر لارنس کے لیے شارپ شوٹر کا کام کرتا تھا۔

سمپت نہرا کے خلاف دہلی، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں 20 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے سمپت پر 2 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔ سمپت پر 12 قتل کا الزام ہے اور قتل کی کوشش کرنے کے 6 معاملے درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.