سلمان خان نے بدھ کے روز فلم فیئر ایوارڈز لانچ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر جہاں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے پانچ سپراسٹار (سلمان، شاہ رخ،عامر، اجے دیوگن اور اکشے کمار) ابھی بھی نوجوان اداکاروں کو سخت مقابلہ دینے کا دم خم رکھتے ہیں وہیں انہوں نے او ٹی ٹی سینسرشپ پر بھی بات کی۔ سلمان خان نے کہا کہ 'صاف ستھرے مواد' چلتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سنسر شپ ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ کئی بڑے اداکار او ٹی ٹی پر فلموں اور شوز کرچکے ہیں لیکن سلمان نے ابھی تک او ٹی ٹی پلیٹفارم پر قدم نہیں رکھا ہے۔Salman Khan on OTT Censorship
ایک حالیہ تقریب میں بات کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ 'میں واقعی سوچتا ہوں کہ میڈیم (OTT) پر سنسر شپ ہونی چاہیے۔ یہ سب… فحش، ننگاپن، گالی گلوچ بند ہونی چاہیے۔ 15 یا 16 سال کی عمر کے بچے ان سب کو دیکھ سکتے ہیں۔ کیا آپ اسے تب دیکھنا پسند کریں گے اگر آپ کی جوان بیٹی اسے دیکھے؟ میرے خیال میں او ٹی ٹی پر موجود مواد کو چیک کیا جانا چاہیے۔ جتنا صاف ہوگا مواد، بہت اچھا ہوگا، ویورزشپ اس کی زیادہ ہوگی'۔
سلمان خان نے ان فنکاروں کے بارے میں بات کی جو اسکرین پر ' یہ سارے کام کرتے ہیں'۔ سلمان نے کہا کہ ' آپ نے یہ سب کام کیا ہے اور جب آپ اپنی بلڈنگ میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کے چوکیدار نے بھی آپ کا کام دیکھا ہوتاہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر درست ہے۔ ہمیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں… ہندوستان میں رہتے ہیں، تھوڑا بہت ٹھیک ہے لیکن اتنا زیادہ بیچ میں ہو گیا تھا۔ اب جاکر تھوڑا کنٹرول میں آیا ہے۔ اب لوگوں نے بہت اچھے اور مہذب مواد پر کام شروع کر دیا ہے۔
کووڈ 19 وبائی مرض کے بعد سلمان خان کی پہلی فلم سال 2021 میں 'رادھے یور موسٹ وانٹیڈ بھائی' سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی
کسی کا بھائی کسی کی جان اداکار نے مزید کہا کہ کچھ لوگ جو ’ٹیلنٹڈ‘ ہوتے ہیں، وہ یہ کام کرلیتے ہیں لیکن جو اداکار اس طرح کا کام کرنے کے لیے راضی نہیں ہوتے وہ او ٹی ٹی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اگر فلموں اور ٹی وی پر سنسر شپ ہو سکتی ہے تو او ٹی ٹی پر کیوں نہیں۔