ETV Bharat / entertainment

Russian Fans Groove to Pushpa Song: روسی خواتین اللو ارجن کی فلم پشپا کے نغمہ پر تھرکتی نظر آئیں، ویڈیو وائرل - سامی سامی پر روسی خواتین کا ویڈیو وائرل

اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی 'پشپا: دی رائز' کو دنیا بھر سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ خاص طور فلم کے نغمہ کو لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں کچھ خواتین فلم کے نغمہ سامی سامی پر بالکل رشمیکا مندانا کی طرح ٹھمکے لگاتی نظر آرہی ہیں۔ Russian fans groove to Pushpa Song

روسی خواتین اللو ارجن کی فلم پشپا کے نغمہ پر تھرکتی نظر آئیں، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 11:52 AM IST

ماسکو [روس]:اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم 'پشپا: دی رائز کی زبردست مقبولیت اور دنیا بھر سے شہرت مل رہی ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر غیرمعمولی کارگردی کا مظاہرہ کیا ہے اور لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنادیا ہے۔ بھارت میں ریلیز کے تقریباً ایک سال بعد یہ فلم روس کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔Russian fans groove to Pushpa Song

روس میں فلم کے ریلیز سے قبل ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں روسی خواتین کے ایک گروپ کو فلم کے ایک گانے کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ فلم کی تھئیٹر میں ریلیز سے قبل روسی خواتین کی فلم کے مقبول گانے 'سامی سامی' پر رقص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں خواتین کے گروپ کو ماسکو کے ریڈ اسکوائر کے اسٹیٹ ہسٹوریل میوزیم کے سامنے یہ ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اللو ارجن اور رشمیکا مندانا ان دنوں ماسکو میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔ انہوں نے منگل کو اپنے متعلقہ ٹویٹر اکاؤنٹس پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں، جہاں اللو ارجن نے تصویر کے کیپشن میں لکھا 'روس میں پشپا'، وہیں رشمیکا نے لکھا کہ 'روس سے ہیلو، پشپا اپنے عروج پر ہے، ماسکو میں پہلا دن'۔

یہ 8 دسمبر کو روس میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 'پشپا: دی رائز'، جس میں فہد فاصل بھی ہیں، سُکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک تیلگو فلم ہے، جو دسمبر 2021 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے دنیا بھر میں 300 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ فلم کو اصل میں تیلگو میں فلمایا گیا ہے، لیکن فلم کو ہندی، تمل، ملیالم اور کنڑ زبان میں پورے بھارت میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فی الحال فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ کی جارہی ہے۔

فلم کو باکس آفس پر بلاک بسٹر ہٹ قرار دیا گیا تھا اور اللو کے مداح فلم کی دوسری قسط کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ 'پشپا: دی رول' کی ریلیز تاریخ کے اعلان کا ابھی انتظار ہے۔ باکس آفس پر حیرت انگیز ردعمل حاصل کرنے کے بعد فلم کو ہندی ورژن میں ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کردیا گیا ہے۔

'پشپا 2' نے حال ہی میں پچھلے مہینے ایک مہورت کے ساتھ فلم بندی شروع کی تھی۔ ابھی تک ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن سکمار فلم کو جلد ہی شائقین کے درمیان لانے کے لیے تیار ہیں۔ میکرز نے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ یہ فلم 'بڑی اور بہتر' ہوگی۔

مزید پڑھیں: Pushpa to Release in Russia بھارت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پشپا اب روس میں ریلیز ہونے کو تیار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.