ETV Bharat / entertainment

Rhea Chakraborty first project after SSR Death: سشانت سنگھ کی موت کے بعد ریا چکرورتی جلد ہی اپنے پہلے پروجیکٹ پر کام شروع کریں گی - سشانت سنگھ کی موت کے بعد ریا چکرورتی

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی بعد سرخیوں میں رہیں اداکارہ ریا چکرورتی نے اپنا پہلا پروجیکٹ حاصل کرلیا ہے۔ اداکارہ نے وہیں سے اپنا کام دوبارہ  شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی، انہیں جلد ہی نوجوانوں پر مبنی ریئلٹی شو ایم ٹی وی روڈیز میں دیکھا جائے گا۔

سشانت سنگھ کی موت کے بعد ریا چکرورتی جلد ہی اپنے پہلے پروجیکٹ پر کام شروع کریں گی

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 1:46 PM IST

ممبئی: ٹیلی ویژن سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ریا چکرورتی اس پلیٹفارم پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ اداکارہ جنہوں نے ایم ٹی وی انڈیا پر وی جے کے طور پر اپنے کرئیر کی شروعات کی تھی، اب وہ ایک بار پھر نوجوانوں پر مبنی رئیلٹی شو ایم ٹی وی روڈیز کے 19 ویں سیزن میں پرنس نرولا اور گوتم گلاٹی کے ساتھ گینگ لیڈر کے طور پر جلوہ گر ہوں گی۔ ریا اس شو کا حصہ بننے کی منتظر ہیں۔ Rhea Chakraborty first project after SSR Death

تازہ ترین سیزن کا حصہ بننے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریا نے کہا کہ ' میں ای ٹی وی روڈیز کرم یا کانڈ کا حصہ بن کر بہت پرجوش ہوں۔ میں سونو سود اور اپنے ساتھی گینگ لیڈروں کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں، جیسا کہ میں اس شاندار سفر کے دوران اپنے پرعزم اور بے خوف پہلو کو ظاہر کرنے کے لیے تیار ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اس لاجواب نئے ایڈونچر کے لیے مداحوں کی جانب سے مجھے محبت اور تعاون حاصل ہو گا!'۔

اس بالکل نئے سیزن کا تھیم کرم یا کانڈ ہے اور اس کی میزبانی اداکارسونو سود کر رہے ہیں۔ اس کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ایم ٹی وی کے ایسوسی ایٹ وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ کنٹینٹ اوریجنلزڈیبورا پولی کارپ نے بتایا کہ ' یہ شو نوجوانوں کی تفریح کا ایک ثقافتی مرکز بن گیا ہے۔ نئے سیزن کے لیے، بورڈ میں ریا کا ہونا خوشی کی بات ہے، جنہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز اس انڈسٹری میں ہمارے ساتھ کیا'۔

واضح رہے کہ ریا کو آخری بار سال 2021 کی فلم چہرے میں اسکرین پر دیکھا گیا تھا، جس میں امیتابھ بچن، عمران ہاشمی، کرسٹل ڈیسوزا، سدھانت کپور، انو کپور، الیکس اونیل، سمیر سونی، دھرتیمان چٹرجی اور رگھوبیر یادیو نے کام کیا تھا۔ اپنے سابق بوائے فرینڈ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تنازعہ میں ان کا نام سامنے آنے کے بعد اداکارہ کو فلموں میں کم ہی کام ملا ہے۔

مزید پڑھیں: SSR birth anniversary ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر دو تصاویر شیئر کیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.