ETV Bharat / entertainment

Rani Mukherji vision to represent women اسکرین پر خواتین کی صحیح نمائندگی میری ذمہ داری ہے، رانی مکھرجی - خواتین کرداروں پر رانی مکھرجی

رانی مکھرجی کافی سوچ سمجھ کر فلمیں کرتی ہیں۔ اداکارہ کئی بلاک بسٹر ہٹ اور تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں کا حصہ رہی ہیں، لیکن ان کا ماننا ہے کہ بڑی اسکرین پر خواتین کو صحیح طریقے سے پیش کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

اسکرین پر خواتین کی صحیح نمائندگی میری ذمہ داری ہے، رانی مکھرجی

author img

By

Published : May 30, 2023, 3:26 PM IST

ممبئی: اداکارہ رانی مکھرجی نے ہندی سنیما میں خواتین کی صحیح نمائندگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ایک خاندان اور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا بھر کے لوگوں کو یہ دکھائیں۔ رانی کہتی ہیں کہ 'ایک اداکار کے طور پر سینما اور کرداروں کے لیے آپ کا وژن مسلسل بدلتا رہتا ہے لیکن ایک چیز جو میرے لیے نہیں بدلی ہے وہ ہے خواتین کو اسکرین پر پیش کرنا اور ان کی نمائندگی کرنے کا طریقہ۔خواتین ایک خاندان اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ ایک اداکار کے طور پر میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنے ملک اور دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ دکھاؤں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینما لوگوں کے ذہنوں پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔ یہ قومی گفتگو کو شروع کرنے کا ایک بہت ہی طاقتور ذریعہ ہے اور اپنے کرئیر کے شروعاتی دنوں میں ہی میں یہ بات سمجھ گئی تھی کہ میں آن اسکرین پر خواتین کو پیش کرنے کے طریقے میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہوں، یہ مثبت ہوسکتا ہے'۔ رانی فلموں میں لڑکیوں کو انتہائی خود مختار کردار کے طور پر دکھانا چاہتی تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ 'میں نے ایسی فلموں کا انتخاب کرنے کا فیصل کیا جہاں لڑکی بھی فلم کی کہانی کے لیے اہم ہوتی ہوں، جہاں لڑکی کو وقار اور طاقت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'میرے لیے خواتین ہمیشہ سے وہ ایجنٹ رہی ہیں جو تبدیلی لانا چاہتی ہیں۔ وہ خودمختار، باہمت، خیال رکھنے والی، اپنے خوابوں پر یقین رکھنے والی اور بہترین ملٹی ٹاسکر ہوسکتی ہے۔ میں ایسے کرداروں کا انتخاب کر کے عورت کے ان پہلوؤں کو اجاگر کرنا چاہتی تھی جو میرے اس یقین پر پورا اترتے ہوں'۔ رانی نے مزید کہا کہ 'لہٰذا اگر آپ بلیک، ویر زارہ، مردانی سیریز، یووا، نو ون کلڈ جیسیکا، ہچکی جیسی فلمیں دیکھتے ہیں یا یہاں تک کہ میری حالیہ فلم مسز چٹرجی ورسس ناروے میں میں نے جن لڑکیوں کا کردار ادا کیا ہے وہ فلم کی کہانی کا مرکز ہیں۔ ان جانباز کرداروں کو لوگوں نے پسند کیا اور وہ جیسی ہیں انہیں ویسے ہی قبول کیا'۔

مزید پڑھیں:Happy Birthday Rani Mukerji: رانی مکھرجی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے فلمی کریئر پر ایک نظر ڈالیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.