رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات شروع ہوچکی ہیں۔ آج عالیہ کےہاتھوں میں رنبیر کے نام کی مہندی لگ گئی ہے اور اب سنگیت کی تیاریاں شروع ہونے والی ہیں۔ عالیہ-رنبیر کی شادی کی تقریبات میں بالی ووڈ کی مشہور ہستیاں بھی شامل ہونے والی ہیں۔ شادی کی تمام تقریب ممبئی میں واقع رنبیر کپور کے رہائش گاہ واستو بنگلے میں منعقد ہورہی ہے۔ یہ خبر نے عالیہ اور رنبیر کے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ لا دی ہے۔ اب وہ جوڑے کی شادی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایسے میں ایک مداح نے جوڑے کے لیے ایک تحفہ بھی لایا ہے۔ اس مداح نے جوڑے کے لیے پھولوں سے نہیں بلکہ سونے سے جڑا ایک گلدستہ بطور تحفہ لایا ہے۔ Fan Gifted Gold Plated Bouquet to Alia and Ranbir
آپ کو بتاتے چلیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا یہ جبرا فین سورت سے آیا ہے اور ساتھ میں جوڑے کو دینے کے لیے ایسا ویسا نہیں بلکہ سونے کا گلدستہ لے کر آیا ہے۔ اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں یہ مداح بتا رہا ہے کہ یہ گلدستہ گولڈ پلیٹڈ ہے اور خاص طور پر رنبیر اور عالیہ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ Ranbir- Alia Wedding
-
A jeweller from surat gifted Ranbir and Alia a gold plated bouquet #RanbirAliaWedding pic.twitter.com/1xchWhhgZe
— Ranbir Kapoor Team (@RanbirKTeam) April 13, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">A jeweller from surat gifted Ranbir and Alia a gold plated bouquet #RanbirAliaWedding pic.twitter.com/1xchWhhgZe
— Ranbir Kapoor Team (@RanbirKTeam) April 13, 2022A jeweller from surat gifted Ranbir and Alia a gold plated bouquet #RanbirAliaWedding pic.twitter.com/1xchWhhgZe
— Ranbir Kapoor Team (@RanbirKTeam) April 13, 2022
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ایک فین پیج نے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس گلدستے میں سونے کے گلاب کے پھول ہیں۔ ساتھ ہی ہاتھوں میں گلدستہ لیے کھڑا یہ پرستار بہت خوش نظر آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: Ranbir-Alia wedding: عالیہ بھٹ اور رنبیر کی شادی کی تقریب میں پہنچیں کرینہ اور کرشمہ کپور
یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہی ہے اور صارفین اس پر اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ وہیں کرینہ کپور، کرشمہ کپور، کرن جوہر، آدر جین، آیان مکھرجی اور کپور اور بھٹ خاندان کے تمام افراد نے عالیہ-رنبیر کے مہندی فنکشن میں شرکت کی۔ اب شائقین اس جوڑے کی مہندی کی تقریب کی ایک جھلک کے منتظر ہیں۔ Alia- Ranbir Mehendi Ceremony