ETV Bharat / entertainment

Raju Srivastava Health Update: زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے راجو سریواستو کے دماغ پر ہوا ہے اثر - راجو سریواستو کی طبی حالت

مشہور کامیڈین راجو سریواستو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہیں ایمس میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ 58 سالہ راجو سریواستو کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دماغ پر گہرا اثر پڑا ہے۔Raju Srivastava Health Update

Breaking News
author img

By

Published : Aug 12, 2022, 10:28 AM IST

نئی دہلی: کامیڈی کے بادشاہ سے مشہور راجو سریواستو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اس وقت دہلی کے ایمس میں داخل ہیں۔ تاہم کامیڈین کی صحت کے حوالے سے ملی نئی جانکاری کے مطابق 10 اگست کو ہسپتال میں داخل ہوئے راجو سریواستو کی حالت 24 گھنٹے بعد بھی نازک بنی ہوئی ہے۔Raju Srivastava Health Update

ایمس کے ڈاکٹروں کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے راجو سریواستو کے دماغ پر مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وہ اس وقت وینٹیلیٹر پر ہیں اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق راجو سریواستو کی طبی حالت پہلے جیسی ہیں۔ ان کی حالت میں فی الحال کوئی بہتری دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔

راجو سریواستو کی بیٹی انتارا نے کامیڈین کی طبی حالت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ' ان کی حالت ابھی بھی نازک ہے، وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی حالت نہ تو بہتر ہوئی ہے اور نہ ہی مزید خراب ہوئی ہے۔ پوری میڈیکل ٹیم ان کی بہتر صحت کے لیے کوشاں ہے۔ ہم صرف دعا کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

بتا دیں کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو راجو سریواستو کے اہل خانہ سے ان کی صحت کے حوالے سے معلومات لی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'اتر پردیش فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے صدر راجو سریواستو کی اہلیہ سے بات کرنے کے بعد انہوں نے راجو کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں'۔

واضح رہے کہ 58 سالہ کامیڈین بدھ کی صبح ورزش کرنے کے لیے جم گئے تھے۔ 12 بجے ٹریڈ مل پر ورزش کرتے ہوئے انہیں اچانک سینے میں درد ہوا اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑے تھے۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا۔ راجو شریواستو کو ایمرجنسی میں لے جایا گیا اور دل میں تکلیف کی شکایت ہونے کی وجہ سے انہیں ایمس کے کارڈیوتھوراسک اینڈ نیورو سائنس سینٹر منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Raju Srivastava suffers Heart Attack: ہسپتال میں داخل راجو سریواستو اب خطرے سے باہر

'گجودھر بھیا' کے نام سے مشہور راجو سریواستو کا شمار ملک کے مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین میں ہوتا ہے ۔ وہ پہلی بار فلم 'تیزاب' (1988) میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہیں فلم میں نے پیار کیا (1989)، بازیگر (1993)، آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ (2001) اور آخری بار کامیڈین کپل شرما کی فلم 'فرنگی' میں ایک خاص کردار میں دیکھا گیا ہے۔ ٹی وی سیریز کی بات کریں تو سال 1994 میں انہیں پہلی بار دور درشن پر نشر ہونے والے کامیڈی شو 'ٹی ٹائم منورجن' میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد راجو سریواستو نے کامیڈی شو 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' میں شائقین کو کافی ہنسایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.