ETV Bharat / entertainment

Rajnikanth Honoured by Income Tax Dept: محکمہ انکم ٹیکس نے تھلائیوا رجنی کانت کو اعزاز سے نوازا - رجنی کانت ٹیکس ادا کرتے ہیں

محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے مشہور ساؤتھ اسٹار رجنی کانت کو بہت بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ رجنی کانت کی بیٹی نے والد کی جانب سے یہ اعزاز قبول کیا اور سوشل میڈیا پر تصویریں بھی شیئر کیں۔ Rajnikanth Honoured by Income Tax Dept

محکمہ انکم ٹیکس نے تھلائیوا رجنی کانت کو اعزاز سے نوازا

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 12:08 PM IST

چنئی (تامل ناڈو): سپر اسٹار رجنی کانت کو چنئی میں محکمہ انکم ٹیکس نے وقت پر ٹیکس ادا کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔ اتوار کے روز رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ رجنی کانت نے انسٹاگرام پر اداکار کے مداحوں کے ساتھ یہ جانکاری شیئر کی۔Rajnikanth Honoured by Income Tax Dept

چنئی میں 24 جولائی کو انکم ٹیکس ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت تلنگانہ کے گورنر تمیلی سائی سندرا راجن نے کی۔ اسی تقریب میں ایشوریہ نے اپنے سپراسٹار والد کی جانب سے یہ ایوارڈ قبول کیا۔

ایشوریہ نے اعزاز لینے کی اپنی چند تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ایماندار ٹیکس دہندہ کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔ انکم ٹیکس ڈے 20222 کے موقع پر اپا کو اعزاز سے نوازنے کے لیے تمل ناڈو اور پڈوچیری کے محکمہ انکم ٹیکس کا بہت شکریہ۔

جیسے ہی ایشوریہ نے یہ خبر شیئر کی، مداحوں کی جانب سے رجنی کانت کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' رجنی کانت کو مبارکباد، تھلائیوا کا مداح ہونے پر فخر ہے'۔ وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ 'رجنی کانت صاحب یقیناً ایک ذمہ دار شہری ہیں'۔

واضح رہے کہ رجنی کانت نے فلمساز نیلسن دلیپ کمار کے ساتھ اپنی نئی فلم 'جیلر' کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ اس فلم میں کنڑ اداکار شیوراج کمار بھی ایک اہم کردار میں ہوں گے، جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ وہیں رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ایشوریہ رائے بچن سے بھی مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے بات چیت کی جارہی ہے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو یہ جوڑی 11 سال بعد ایک ساتھ بڑے اسکرین پر نظر آئے گی۔ اس سے قبل اس جوڑی نے تیلگو فلم روبوٹ میں کام کیا تھا۔ رجنی کانت کو آخری بار' اناتھے' میں دیکھا گیا تھا، جس کی ہدایت کاری سیوا نے کی تھی، جسے گزشتہ سال 2021 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.