ETV Bharat / entertainment

Besharam Rang Row بیشرم رنگ تنازع پر ہدایتکار راہل ڈھولکیا نے غصہ کا اظہار کیا

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 4:56 PM IST

پٹھان کے گانے 'بیشرم رنگ' پر تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں کئی مشہور شخصیات شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ فلم رئیس کے ہدایتکار راہل ڈھولکیا نے فلم کی حمایت کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔Besharam Rang Row

بیشرم رنگ تنازع پر ہدایتکار راہل ڈھولکیا نے غصہ کا اظہار کیا

ممبئی: شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم 'پٹھان' کے گانے 'بیشرم رنگ' پر بی جے پی لیڈر کا بیان سامنے آنے کے بعد ایک نیا تنازع شروع ہوگیا ہے۔ فلم کے پہلے گانے کو شائقین کی جانب سے پسند کیا گیا ہے وہیں سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کے ذریعہ فلم کے گانے پر اعتراض ظاہر کرنے کے درمیان بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی کئی مشہور ہستیاں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی حمایت میں سامنے آئے ہیں، جن میں رئیس کے ہدایتکار راہل ڈھولکیا کا نام بھی شامل ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے شاہ رخ خان کی حمایت کی ہے۔Besharam Rang Row

  • The hate attack (for years now) on @iamsrk should be condemned by one and all in the film industry. SRK has contributed more to our fraternity and India as an ambassador of entertainment & cinema ; than most people have. Please tell these bigots with idiotic theories to Shut Up!

    — rahul dholakia (@rahuldholakia) December 16, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'شاہ رخ خان پر برسوں سے کیے جارہے نفرت انگیز حملے کی فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو مذمت کرنی چاہیے۔ دوسروں کے مقابلے میں شاہ رخ خان نے تفریح ​​اور سنیما کے سفیر کے طور پر ہمارے برادری اور ہندوستان کے لیے ایک اہم تعاون دیا ہے۔ مہربانی کرکے ان کٹرپنتھیوں کو خاموش رہنے کے لیے کہیں'۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ساؤتھ کے سپر اسٹار پرکاش راج اور بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی شاہ رخ اور دیپیکا کی حمایت کی تھی۔ وہیں پرکاش راج نے کولکاتا فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کی تقریر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہاں جو کچھ بھی ہوجائے ہم جیسے لوگ مثبت رہیں گے'۔ فلم فیسٹیول کی اس ویڈیو میں شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم پٹھان کے ڈائیلاگ بولتے نظر آ رہے ہیں۔

دراصل دیپیکا پڈوکون نے 'پٹھان' کے گانے 'بیشرم رنگ' میں زعفرانی رنگ کا ایک لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ ایسے میں دیپیکا کی بھگوا رنگ کے کپڑے کو دیکھ کر لوگوں نے اعتراض ظاہر کیا ہے اور ہمیشہ کی طرح کچھ لوگوں نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کے بیان کے بعد یہ تنازع شروع ہوا ہے۔ ان کے مطابق دیپیکا اور شاہ رخ خان کے ذریعہ زیب تن کیا گیا زعفرانی اور ہرا رنگ کا لباس درست نہیں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے فلم کے میکرز کو اسے ٹھیک کرنے کو کہا ہے، ورنہ فلم کو مدھیہ پردیش میں ریلیز کرنے کی اجازت نہ دینے پر غور کرنے کی بات کہی ہے۔

مزید پڑھیں: Swara Bhaskar Reacts to Besharam Rang Row سوارا بھاسکر کا بی جے پی لیڈر کو جواب 'اداکاراؤں کے کپڑے دیکھنے سے فرصت ملتی تو کام کرلیتے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.