ETV Bharat / entertainment

PC Return to India: پرینکا چوپڑا بھارت واپس آئیں، کافی ود کرن دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی - پرینکا چوپڑا کافی ود کرن شو دیکھ رہی

عالمی اسٹار پرینکا چوپڑا تین سال بعد بھارت واپس لوٹ آئی ہیں۔ پرینکا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ لاس اینجلس میں رہتی ہیں۔PC Return to India

ھارت واپس لوٹیں پرینکا چوپڑا جیٹ لیگ سے نمٹنے کے لیے کافی ود کرن دیکھ رہی ہیں

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 11:06 AM IST

ممبئی : اداکارہ پرینکا چوپڑا تقریباً تین سال بعد بھارت واپس پہنچ چکی ہیں۔ اداکار نے ملک میں اپنی آمد کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ منگل کو ممبئی میں اترتے ہی اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی۔ وہیں ممبئی ہوائے اڈے پر پرینکا کا انتظار کر رہے پاپرازی نے ان کی وطن لوٹنے کی خوشی کو اپنے کیمرے میں قید بھی کیا۔ پرینکا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ لاس اینجلس میں رہتی ہیں۔PC Return to India

ایئرپورٹ پر پرینکا کو بالکل آرام دہ لباس میں دیکھا گیا۔ پرینکا چوپڑا سفید جوتے کے ساتھ نیلے رنگ کے لباس میں شاندار لگ رہی تھیں۔انہوں نے نیلے رنگ کے ڈینم ٹاپ کے ساتھ ڈینم پاجامے پہن رکھی تھی۔ حالانکہ اداکارہ نے ہوائی اڈے سے باہر نکلتے ہوئے کوئی تصویریں تو نہیں کھینچائی لیکن انہوں نے اپنے مداحوں اور فوٹوگرافروں کو ہاتھ ہلاکر ہیلو بھی کہا۔ پرینکا کے مداح انہیں وطن میں واپس دیکھ کر بے حد خوش ہیں۔

پرینکا تین سال میں پہلی بار بھارت واپس آئی ہیں۔ کووڈ 19 وبائی مرض کے بعد یہ ان کا ملک کا پہلا دورہ ہے۔ پرینکا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بھارت واپس آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لینڈنگ سے ٹھیک پہلے ہوائی جہاز سے ایک تصویر پوسٹ کی اور اس کا کیپشن دیا' اپنے ملک واپس آگئی'۔

ھارت واپس لوٹیں پرینکا چوپڑا جیٹ لیگ سے نمٹنے کے لیے کافی ود کرن دیکھ رہی ہیں
ھارت واپس لوٹیں پرینکا چوپڑا جیٹ لیگ سے نمٹنے کے لیے کافی ود کرن دیکھ رہی ہیں

ہوائی اڈے سے نکلتے ہی پرینکا نے ممبئی کی سڑکوں کی ایک تصویر اپنی انسٹا اسٹوری میں پوسٹ کی اور لکھا کہ 'ممبئی میری جان'۔ وہیں اداکارہ نے گھر پہنچنے کے بعد اپنے بستر سے ایک اور تصویر شیئر کی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو دکھایا کہ وہ ٹی وی پر مشہور بھارتی چیٹ شو کافی ود کرن دیکھ رہی ہیں۔

پرینکا نے کرن جوہر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ'یہ ممبئی نہیں ہے اگر آپ جیٹ لیگ سے نمٹنے کے لیے ٹی وی پر کرن جوہر کے شو کو نہ دیکھ رہے ہو'۔

وہیں اداکارہ کا اپنی بیٹی مالتی میری جونس کی پیدائش کے بعد ملک کا پہلا دورہ بھی ہے۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ویڈیو میں انہیں اپنی بیٹی کے ساتھ نہیں دیکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Priyanka Chopra Return to India: تین سال بعد پرینکا چوپڑا کی بھارت واپسی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.