معروف سماجی کارکن جیوتی راؤ گوند راؤ پھلے اور ان کی اہلیہ ساوتری بائی پھلے کی زندگی پر مبنی فلم میں اداکار پرتک گاندھی اور پترلیکھا مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیں۔ فلم کے میکرز نے پیر کے روز اس خبر کا اعلان کیا۔ اننت نارائن مہادیون اس فلم کی ہدایتکاری کرنے کے ساتھ اسے فلم کی تحریر بھی لکھیں گے۔ پھلے نام سے بننے جارہی اس فلم کی پہلی جھلک جیوتی راؤ پھلے کی 195 ویں یوم پیدائش پر جاری کی گئی، جس میں پترلیکھا اور پرتک گاندھی نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم کو کنٹینٹ انجینئرز اور ڈانسنگ شیوا پروڈکشنز پروڈیوس کر رہے ہیں۔ Pratik Gandhi, Patralekhaa to headline Jyotirao Phule-Savitribai Phule Biopic
پرتک گاندھی نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ 'فلم کے ذریعے سماجی مصلح کی میراث کو دنیا کے سامنے پیش کرنا میرے لیے ایک 'اعزاز' کی بات ہے۔ "پھلے میری پہلی سوانحی فلم ہے اور اگرچہ چیلنجز بہت بڑے ہیں۔ ہم یہ جانتے ہیں کہ وہ کتنے متاثر کن ہندوستانی رہنما تھے، اس لیے اس طرح کے کردار کو ادا کرنا میرا خواب بھی ہے اور میں بے صبری سے فلم کی شوٹنگ کے شروع ہونے کا انتظار کر رہا ہوں۔ مجھے یاد ہے کہ فلم کی کہانی سننے کے فوراً بعد میں نے اس فلم کے لیے ہاں کہہ دیا تھا۔ کچھ کردار آپ کے پاس یونہی آجاتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ اننت صاحب یہ فلم لے کر میرے پاس آئے۔ یہ بہت مسرت کی بات بھی ہے کہ کنٹینٹ انجینئرز اور ڈانسنگ شیوا نے مہاتما جیوتیبا اور ساوتری بائی پھُلے کی زندگی کے اس حصے کو آج کے نسل کے نوجوانوں کے سامنے لانے کی ذمہ داری لی ہے، جس کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں تھا۔
ہنسل مہتا کی فلم سٹی لائٹس سے مشہور ہوئی اداکارہ پترلیکھا نے کہا کہ 'انہیں یقین ہے کہ یہ فلم ختم ہونے کے بعد بھی ان کے ساتھ رہے گی۔' میں شیلانگ، میگھالیہ میں پلی بڑھی ہوں، جہاں مادرانہ سماج پر فخر کیا جاتا ہے، اس لیے صنفی مساوات میرے دل کے بہت قریب ہے۔ ساوتری بائی نے 1848 میں پونے میں لڑکیوں کے لیے پہلا مقامی اسکول شروع کرنے کے لیے اپنے شوہر کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کام کیا۔ مہاتما پھلے نے بیوہ عورتوں کی دوبارہ شادی کرنے پر زور دیا اور انہوں نے مل کر طفل کشی کو روکنے کے لیے ایک یتیم خانہ قائم کیا۔ یہ ایک ایسی فلم ہے جو ختم ہونے کے بعد بھی میرے ساتھ رہے گی۔
فلم کے ہدایتکار مہادیون کا کہنا ہے کہ 'ملک میں ایسی بہت سی متاثر کن کہانیاں ہیں جو "ابھی تک نامعلوم ہیں یا بعض وجوہات کی بناء پر تاریخ دانوں نے اس طرح کی کہانیاں چھپائی رکھی ہیں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'فلمیں آج کی نوجوان نسل کو ان گمنام ہیروز سے جوڑنے کا ایک بہترین طریقہ ہیں۔ جیوتیبا اور ساوتری پھلے ہندوستان میں سماجی انقلاب کے مشعل بردار ہیں اور مجھے اس سے بہتر کاسٹ اور ٹیم نہیں مل سکتی تھی'۔
راج کشور کھاورے، پرنائے چوکشی، سوربھ ورما، اُتپال اچاریہ، انویا چوہان کُڈیچا اور رتیش کُڈیچا فلم کو پروڈیوس کر رہےہیں۔ یہ پُھلے فلم 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔
مزید پڑھیں: RRR Success Party: فلم آر آر آر کے سکیس پارٹی میں پہنچیں راکھی ساونت، دیکھیں ویڈیو