اداکار پرتیک گاندھی نے اتوار کے روز ممبئی پولیس کے جارحانہ رویہ پر بات کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے۔ اداکار نے شیئر کیا کہ ٹریفک جام کی وجہ سے وہ شوٹنگ مقام تک پہنچنے کے لیے پیدل جارہے تھے کہ اچانک ممبئی پولیس نے انہیں پکڑ لیا اور بغیر کسی بات چیت کے انہیں گودام میں لے گئے۔ Pratik Gandhi on Mumbai Police۔ ویب سیریز اسکیم 1992 کے اداکار کل رات نے ممبئی پولیس کے ساتھ پیش آئے ایک تجربہ کو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ممبئی کے ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے میں کسی 'وی آئی پی موومنٹ' کی وجہ سے پورا ٹریفک جام تھا، اس لیے میں اپنی شوٹنگ لوکیشن پر جلدی پہنچنے کے لیے پیدل ہی چلنے گا اور اسی وقت ایک پولیس افسر نے مجھے کندھے سے پکڑ کر کسی ماربل کے گودام لے گئے اور وہ بھی بغیر کسی بات چیت کے'۔ Partik Gandhi Humiliated due to VIP Movement
-
Mumbai WEH is jammed coz of “VIP” movement, I started walking on the roads to reach the shoot location and Police caught me by shoulder and almost pushed me in some random marble warehouse to wait till without any discussion. #humiliated
— Pratik Gandhi (@pratikg80) April 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Mumbai WEH is jammed coz of “VIP” movement, I started walking on the roads to reach the shoot location and Police caught me by shoulder and almost pushed me in some random marble warehouse to wait till without any discussion. #humiliated
— Pratik Gandhi (@pratikg80) April 24, 2022Mumbai WEH is jammed coz of “VIP” movement, I started walking on the roads to reach the shoot location and Police caught me by shoulder and almost pushed me in some random marble warehouse to wait till without any discussion. #humiliated
— Pratik Gandhi (@pratikg80) April 24, 2022
پرتیک کے اس ٹویٹ پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور بتایا کہ لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ قبول کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت شہر میں آئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' وزیراعظم مودی یہاں ہیں اور لگتا ہے کہ پرتیک وزیراعظم کے دورے سے واقف نہیں ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'مجھے نہیں معلوم تھا۔ وہیں ایک اور سوشل میڈیا صارف لکھتے ہیں کہ' تو کیا ہوا وزیراعظم یہاں ہیں؟ کیا ہمیں کام پر نہیں جانا چاہیے؟ اگر وہ عوام کو کچھ نوٹس دیتے تب اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا۔"
اس کے علاوہ پرتیک کی آئندہ پروجیکٹ کی بات کریں تو وہ آخری بار تگمانشو دھولیا کی ' دی گریٹ انڈین مرڈر میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد وہ تاپسی پنو کے ساتھ فلم ' وہ لڑکی ہے کہاں' میں نظر آنے والے ہیں۔ وہیں حال ہی میں پریتک نے ودیا بالن، الیانا ڈی کروز اور بھارتی نژاد امریکی سنسیشن سیندھل راما مورتی کے ساتھ ایک رومانٹک کامیڈی ڈرامہ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ اداکار سماجی مصلح جیوتی راؤ گووند راؤ پھولے کی بایوپک پھولے میں بھی نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں: Phule's First Look: ساوتری بائی اور جیوتی راؤ پر مبنی فلم 'پُھلے' کا پہلا لُک جاری