ETV Bharat / entertainment

Parineeti Chopra's engagement Venue: پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی تقریب کا وینیو جانیں - پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا 13 مئی کو منگنی کرکے اپنے رشتہ کا اعلان کردیں گیں۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پرینیتی اور راگھو کی منگنی دہلی میں واقع مشہور تاریخ مقام انڈیا گیٹ کے قریب ہوگی۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی تقریب کا وینیو جانیں

author img

By

Published : May 12, 2023, 5:05 PM IST

نئی دہلی: مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا منگنی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ دونوں منگنی سے قبل دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔ حالانکہ دونوں نے اب تک اپنی منگنی کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے لیکن ان کی منگنی کی تقریب سے متعلق ایک جانکاری سامنے آئی ہے۔ ہمیں اس جگہ کے بارے میں معلوم ہوگیا ہے جہاں اس جوڑی کی منگنی کی تقریب ہونے والی ہے۔Parineeti Chopra's engagement Venue

چونکہ اداکارہ پرینیتی اور راگھو کی منگنی کی تاریخ قریب ہے۔ قریبی ذرائع نے منگنی کے وینیو کا انکشاف کیا ہے۔ پرینیتی اور راگھو کی منگنی دہلی میں واقع مشہور تاریخی مقام انڈیا گیٹ کے قریب ہوگی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ پرینیتی کی بہن پرینکا چوپڑا جونس کل قومی دارالحکومت دہلی میں اتریں گی۔ تاہم پرینکا کے شوہر نک جونس اور بیٹی مالتی میری کے اس تقریب میں شامل ہونے کے بارے میں ابھی تک کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

اس کے علاوہ جوڑے کی منگنی تقریب میں شامل ہونے والے مہمانوں کی فہرست بھی آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق منگنی میں پرینیتی کی قریبی دوست ثانیہ مرزا، فلمساز کرن جوہر اور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا شرکت کریں گے۔ منگنی کے لیے پرینیتی نے ظاہر ہے منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ لباس کا انتخاب کیا ہے۔ منگنی سے قبل ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع اداکارہ کی رہائش گاہ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔انسٹاگرام پر پاپرازی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ باندرہ میں واقع پرینیتی کا اپارٹمنٹ روشنی سے جگمگا رہا ہے۔

راگھو اور پرینیتی کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں گزشتہ ماہ اس وقت شروع ہوئیں جب دونوں کو لندن اور پھر ممبئی میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں کو اکثر ممبئی اور نئی دہلی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ تصویریں کھینچاتے ہوئے دیکھا گیا۔ راگھو کو کئی بار پرینیتی کو ہوائی اڈے پہنچاتے ہوئے اور ہوائی اڈے سے انہیں لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ تاہم دونوں نے کبھی بھی اپنے تعلقات سے انکار یا اسے قبول نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پرینیتی کو جلد ہی امتیار علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'چمکیلا' میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں:PC to attend Parineeti Engagement: پرینکا چوپڑا اپنی بہن پرینیتی کی منگنی تقریب میں شرکت کریں گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.