ETV Bharat / entertainment

Parineeti and Raghav Chadha Relation: گلوکار ہاڑی سندھو نے پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی جلد شادی ہونے کی تصدیق کی - پرینیتی چوپڑا کی شادی پر ہارڈی سندھو

پرینیتی چوپڑا کے مداحوں کے لیے خوش خبری ہے کیونکہ عآپ کے رہنما راگھو چڈھا کے ساتھ اداکارہ کی شادی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اگر پنجابی گلوکار ہارڈی سندھو کی باتوں پر یقین کیا جائے تو یہ جوڑی جلد ہی شادی کرنے والی ہے۔

گلوکار ہاڑی سندھو نے پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی جلد شادی ہونے کی تصدیق کی

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 12:23 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا کی شادی کی افواہوں کے درمیان پنجابی گلوکار و اداکار ہارڈی سندھو نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں واقعی شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پرینیتی اور راگھو کو ممبئی میں ایک ساتھ کئی بار دیکھے جانے کی وجہ سے ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ حال ہی میں پرینیتی کو مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا سے ملاقات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس نے ان افواہوں کو مزید بڑھا دیا کہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔Parineeti and Raghav Chadha Relation

فلم کوڈ نیم ترنگا میں پرینیتی کے ساتھی اداکار ہارڈی سندھو نے اس جوڑی کے تعلقات کو تسلیم کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے جوڑے کو مبارکباد بھی دی ہے۔ ہارڈی سندھو سے قبل عآپ کے رکن پارلیمان سنجیو اروڑہ نے ٹویٹر پر جوڑے کو مبارکباد دی تھی۔ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہارڈی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آخر یہ ہو رہا ہے۔ میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے انہیں فون کرکے مبارکباد دی ہے۔

گلوکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فلم کوڈ نیم ترنگا کی شوٹنگ کے دوران ان کی اور پرینیتی کے درمیان شادی کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا تھا اور پرینیتی نے کہا تھا کہ وہ تب ہی شادی کریں گی جب وہ 'پرفیکٹ شخص' سے ملیں گی۔ پرینیتی اور راگھو کی شادی کی افواہوں کے درمیان ان کے رشتے کی تصدیق کرنے والے پہلے شخص عآپ کے لیڈر سنجیو اروڑہ تھے، جنہوں نے 28 مارچ کو ٹویٹر پر پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'میں راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کو اپنی مخلصانہ مبارکباد پیش کرتا ہوں'۔ دونوں کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خدا انہیں زندگی بھر کی محبت، خوشی اور اتحاد عطا کرے۔ نئی زندگی کے لیے مبارکباد'۔

پرینیتی گزشتہ چند روز سے عآپ لیڈر راگھو چڈھا کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ چونکہ دونوں نے اپنے تعلقات کو نجی رکھتے ہوئے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے، وہیں لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ کیا پرینیتی چوپڑا عآپ کے رہنما راگھو چڈھا سے شادی کریں گی یا نہیں۔

مزید پڑھیں:Parineeti Chopra Blushe: راگھو چڈھا کا نام سن کر پرینیتی چوپڑا شرماتی نظر آئیں، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.