ETV Bharat / entertainment

Humayun Saeed and SRK: پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے شاہ رخ خان سے ملاقات کا اپنا تجربہ شیئر کیا - ہمایوں سعید اور شاہ رخ خان کی ملاقات

میرے پاس تم ہو کے اداکار ہمایوں سعید نے سال 2005 میں شاہ رخ خان سے ملاقات کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔ دونوں اداکار نے اسٹیج پر پہلی بار ایک ساتھ پرفارم کیا تھا۔

: پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے شاہ رخ خان سے ملاقات کا اپنا تجربہ شیئر کیا

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 6:05 PM IST

Updated : Jul 29, 2023, 7:22 PM IST

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید، جنہوں نے نیٹ فلکس کی سیریز دی کراؤن سے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا، نے لندن میں ایک ایوارڈ تقریب میں پہلی بار شاہ رخ خان سے ملاقات کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔ ہمایوں نے کہا کہ شاہ رخ خان بہت پیارے تھے اور ہم نے پاکستانی فلموں پر بات کی ۔ انہوں نے سرحد پار سے ہندوستان اور پاکستان کی فلموں کی ریلیز کے بارے میں بھی بات کی۔Humayun Saeed and SRK

  • REMEMBER THIS EPIC PERFORMANCE?!😭💌

    SHAHRUKH KHAN, PREITY ZINTA, HUMAYUN SAEED AND REEMA KHAN at ZEE CINE AWARDS 2005! Wanted to share this since very long, luckily aaj mil gaya! Those timeswere something else🥹🤍✨

    I will forever be grateful for @iamsrk × @iamhumayunsaeed🥺💙 pic.twitter.com/B99xpC7TNa

    — Rimmi🌦 (@BedaTarrJaye) June 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں ہمایوں نے زی سنے ایوارڈز کی تقریب کے لیے لندن میں شاہ رخ خان سے ملاقات کے وقت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں شاہ رخ سے ملا تو بہت پرجوش تھا۔ وہ میرے ساتھ بہت پیار سے پیش آئے تھے۔ ہم ان کے کمرے میں تھے اور انہوں نے مجھے اپنے پاس بٹھایا اور میرے ساتھ ہندوستانی اور پاکستانی فلموں پر بات کی۔ اس وقت سینما گھروں میں مہرین جبار اور شان کی فلم تھی اور شاہ رخ ان کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلمیں بھارت میں ریلیز ہونی چاہیے اور پاکستان میں بھی ہماری فلمیں ریلیز ہونی چاہیے۔ انہوں نے مجھے بہت پرسکون محسوس کرایا۔ چونکہ میں پرفارمنس سے ایک دن پہلے ہی آیا تھا اس لیے مجھے بالکل نہیں معلوم تھا کہ کیا کرنا ہے لیکن شاہ رح نے مجھ سے کہا 'میں سنبھال لوں گا' وہ پورا لمحہ بہت خاص تھا۔

اداکار نے بتایا کہ اسٹیج پر ایک ساتھ ان دو ممالک کے اداکار کا پرفارمنس دیکھ کر وہاں موجود حاضرین پرجوش ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا مقبول ٹی وی ڈرامہ میرے پاس تم ہو بھارت کے ٹی وی چینل زندگی پر نشر ہونے والا ہے۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، ہمایوں سعید اور ریما خاننے سال 2005 میں زی سنے ایوارڈز میں ایک ساتھ پرفارم کیا تھا۔ ان اداکاروں نے کل ہو نا ہو کے گانے ' ماہی وے' اور ویر زارا کے گانا ' ایسا دیس ہے میرا' پر رقص کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Adnan Siddiqui on India: پاکستانی عوام کی برداشت بھارتیوں سے زیادہ ہے، عدنان صدیقی

Last Updated : Jul 29, 2023, 7:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.