حیدرآباد: اداکار آدتیہ رائے کپور کی ایکشن سے بھرپور فلم 'اوم دی بیٹل ود ان' کا ٹریلر 10 جون (جمعہ) کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ ٹریلر میں 'عاشقی 2' کے اداکار آدتیہ رائے کپور کا ایکشن اوتار نظر آ رہا ہے۔ فلم کے ہدایت کار کپل ورما ہیں اور فلم کو احمد خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم رواں سال یکم جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ OM The Battle Within Trailer OUT
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ آدتیہ رائے کپور اوم کے کردار میں ہیں اور اپنے والد کو محب وطن ثابت کرنے کے لیے جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔ جیکی شراف نے آدتیہ رائے کپور کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔
فلم میں جیکی شراف ایک ایٹمی سائنسدان کا کردار ادا کر رہے ہیں، جن پر پوکھران ٹیسٹ میں ناکام ہونے کا الزام ہے اور انہیں غدار ثابت کردیا جاتا ہے۔ وہیں اوم کو اس مشن کو مکمل کرنے کی ذمہ داری دی جاتا ہے۔ایک حادثے میں اوم اپنی یادداشت کھو بیٹھتا ہے اور وہ مشن کے ساتھ ساتھ اپنے والد کو تلاش کرنے لگتا ہے۔ یادداشت چلے جانے کے بعد بھی اوم کو اپنے والد کا چہرہ یاد رہتا ہے۔
سنجنا سانگھی فلم میں مرکزی اداکارہ کے کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ آشوتوش رانا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ واضح رہے کہ آدتیہ رائے کپور ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔ وہ حال ہی میں کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔