ETV Bharat / entertainment

Jaya Bachchan scolds paparazzi : جیا بچن ایک بار پھر پاپرازیوں پر غصہ کرتی نظر آئیں، سوشل میڈیا صارفین نے ٹرول کیا - راکی اور رانی کی پریم کہانی کی اسکریننگ

بالی ووڈ اداکار جیا بچن جن کا پاپرازی سے نوک جھوک کا رشتہ ہے، اب انہیں ایک بار پھر فوٹوگرافرز پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اداکارہ اپنی آئندہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی اسکریننگ کے دوران پاپرازیوں کو ڈانٹتی نظر آئیں۔

جیا بچن ایک بار پھر پاپرازیوں پر غصہ کرتی نظر آئیں، سوشل میڈیا صارفین نے ٹرول کیا

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 12:24 PM IST

ممبئی: تجربہ کار اداکارہ جیا بچن منگل کو ممبئی میں اپنی آنے والی رومانٹک ڈرامہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی اسکریننگ کے دوران ایک بار پھر پاپرازیوں پر غصہ کرتی نظر آئیں۔ اسکریننگ میں شرکت کے لیے وہ اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور شویتا بچن کے ساتھ پہنچیں۔ جیا بچن کو باہر انتظار کرتے ہوئے دیکھ کر پاپرازی ان کی تصویر کلک کرنے کے لیے اداکارہ کو آواز دینے لگتے ہیں۔

ان کے اس چیخنے چلانے سے ناراض ہوکر جیا ان کی طرف رخ کرتے ہوئے غصے میں کہتی ہیں کہ 'میں بہری نہیں ہوں۔ چلاؤ مت، آرام سے بات کرو'۔ اور یہ کہتے ہوئے وہ اپنی بیٹی شویتا اور بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ تھیٹر میں داخل ہوتی ہوئی نظر آئیں۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جیا بچن نے پاپرازیوں کو ڈانٹا ہو، وہ سوشل میڈیا پر پاپرازیوں کے تئیں اپنے رویے کی وجہ سے ہر وقت بحث میں رہتی ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو ایک پاپرازی اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ جیسے ہی اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا، اس پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ بہت سے لوگوں نے اداکارہ کے لیے بدتمیز اور مغرور جیسے لفظ کا بھی استعمال کیا ہے اور کئی لوگوں نے اداکارہ کا موازنہ ایک ولن، سخت اسکول ٹیچر اور ایک پرنسپل سے بھی کردیا ہے۔

بی ٹاؤن کے کئی بڑے اداکار جیسے رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، کرشمہ کپور، وکی کوشل، کترینہ کیف، نیہا دھوپیا، سارہ علی خان، اننیا پانڈے، ابراہیم علی خان اور چنکی پانڈے سمیت دیگر نے فلم کے اس خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور یہ 28 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں:Jaya Bachchan Poses فوٹوگرافروں کے ساتھ اس بار جیا بچن کا تلخ مزاج نہیں نظر آیا، ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.