فلم ساز پردیپ سرکار کا آج علی الصبح 24 مارچ کو انتقال ہوگیا ہے۔ سرکار ڈائیلائیسس پر تھے اور ان کے جسم میں پوٹاشیم کی مقدار کم ہو گئی تھی۔ان کا انتقال اسپتال میں صبح 3:30 ہوا۔ صبح 3 بجے کے قریب طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تھا۔انہوں نے منا بھائی ایم بی بی ایس کے ایڈیٹر کے طور پر کام کرنے سے قبل اشہارات کے میدان بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ قومی ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈائریکٹر نے اپنے کریئر کی شروعات اشتہارات کے شعبے سے کی تھی۔ اس شعبے میں سترہ سال کام کرنے کےبعد سرکار نے 2005 میں فلم پریتنیتا کے ساتھ قدم رکھا۔ اس سے قبل انہوں نے 90 کی دہائی میں بھی میوزیکل ڈائریکٹر کے طور پر شہرت کمائی۔
سرکار کے بنائے گئے ویڈیو نغموں میں شبھا مدگل کا اب کے ساون ، سلطان خان کی پیا بسنتی اور بھوپین ہزاریکا کی گنگا شامل ہیں۔ انہوں نے یوفوریا کے ساتھ بھی کام کیا اور دھوم پچک اورمایری جیسے سوپر ہٹ میوزک دیا۔ ان سب میں سرکار کی سگنیچر ٹیون کے ساتھ عکس بندی اور کہانی سب انہی کی ہے۔ 68 برس کے ڈائریکٹر نے پرنیتا ،لگا چوناری میں داغ جیسی تنقیدی فلموں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ فلم ساز نے ڈبیو فلم پرنیتا کیلئے ڈائریکٹر کیٹکگری کا نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Atif Aslam Announces Birth of Daughter گلوکار عاطف اسلم کے یہاں بیٹی کی پیدائش
انہوں نے خواتین پر مبنی رانی کھرجی کی اداکاری کے ساتھ مردانی اور ہیلی کاپٹر ایلا ہیڈلائن کاجول کے ساتھ بنائی تھی۔ ہدایت کاری کے طور پر ان کی آخری ویب سیریز 2020 میں دورنگا ریلیز ہوئی تھی جس میں گلشن دیوہیہ اور درشٹی دھامی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ سرکار کی آخری رسومات تقریبا 4 بجے سینٹا کروز میں ادا کی جائے گی۔ ان کی موت سے فلمی دنیا کو نقصان پہنچا ہے۔