ETV Bharat / entertainment

Manoj Bajpayee on Bandaa: اداکار منوج باجپائی کا فلم بندہ کو آسارام کی جانب سے قانونی نوٹس ملنے پر ردعمل

author img

By

Published : May 12, 2023, 5:18 PM IST

اداکار منوج باجپائی اپنی آئندہ فلم صرف ایک بندہ کافی ہے میں ایک وکیل کا کردار ادا کریں گے۔ گاڈمین آسارام کے ٹرسٹ نے فلم کی ٹیم کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، اب اس پر اداکار نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اداکار منوج باجپائی کا فلم بندہ کو آسارام کی جانب سے قانونی نوٹس ملنے پر ردعمل

اداکار منوج باجپائی اپنی آئندہ فلم صرف ایک بندہ کافی ہے میں ایک وکیل کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک بااثر گاڈ مین کے خلاف مقدمہ لڑ رہے ہیں جس پر ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام ہے۔ اداکار نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہ یہ فلم بناتے ہوئے ہماری اولین ذمہ داری متاثرہ کے تئیں حساس ہونا تھا۔ فلم کے میکرز کو خود ساختہ گاڈمین آسارام نے ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا جسے ایک نابالغ کے ساتھ جنسی استحصال کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ آسارام کے سنت شری آسارام جی آشرم چیریٹیبل ٹرسٹ نے فلم پر الزام لگایا تھا کہ فلم کا ٹریلر "انتہائی قابل اعتراض اور ہتک آمیز" ہے۔Manoj Bajpayee on Bandaa

قانونی نوٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر باجپائی نے کہا کہ 'وہ اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے لیے صحیح شخص نہیں ہیں، لیکن اپورو سنگھ کارکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اور دیپک کنگرانی کی لکھی ہوئی یہ فلم 'صرف ایک کہانی' پر مبنی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں باجپائی نے بتایا کہ 'مقدمہ پہلے ہی عوامی ڈومین میں ہے اور فیصلہ آ چکا ہے... ہمیں ان تمام واقعات کو سچائی کے ساتھ بتانا چاہیے جو پیش آچکے ہیں۔ ہماری فلم میں بھی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم متاثرہ کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں'۔

فیملی مین اسٹار نے کہا کہ چونکہ متاثرہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ بھی نابالغ تھی، اس لیے وہ یہ بات کو لے کر محتاط تھے کہ وہ کہانی کو کیسے بتانا چاہتے ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ ' ہمیں اس لڑکی کے بارے میں بہت حساس ہونا پڑا جس نے بڑے لوگوں سے لڑنے کی اتنی ہمت دکھائی اور پانچ سال تک گواہی اور ثبوت پیش کیں اور ذلت اور اپنی جان کے خوف کے بغیر اپنی کہانی بتائی۔۔۔اس کے علاوہ ہمیں صرف اس کردار کےلیے نہیں بلکہ اداکارہ کے لیے بھی حساس ہونا چاہیے جس نے متاثرہ کا کردار ادا کیا ہے۔ وہ خود 15-16 سال کی ہے، اور اس نے شاندار پرفارمنس دی ہے،'۔

فلم کے پروڈیوسروں میں سے ایک آصف شیخ نے کہا کہ ان کی فلم آسارام کیس میں متاثرہ کے وکیل پی سی سولنکی پر مبنی ہے۔

فلم کو ونود بھانوشالی کے بھانوشالی اسٹوڈیو لمیٹڈ، زی اسٹوڈیو اور سپرن ایس ورما نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ 23 مئی کو زی 5 پر نشر ہوگی

باجپائی نے کہا کہ وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ شائقین ٹیم کی کوششوں کو پسند کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اچھی فلم بنائی ہے۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ شائقین فلم دیکھیں۔ مجھے بہت یقین ہے کہ وہ اس سے محبت کرنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.