حیدرآباد: ڈائریکٹر اندر کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'تھینک گاڈ' کا پہلا گانا 'مانیکے' جمعہ (16 ستمبر) کو ریلیز کیا گیا ہے۔ اس گانے میں سدھارتھ ملہوترا اور نورا فتحی کے درمیان رومانس نظر آرہا ہے۔ گانا 'مانیکے' سری لنکن گلوکار یوہانی کے مقبول گانے 'مانیکے ماگے ہندی' کا ہندی ورژن ہے۔Manike Song OUT
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
یوہانی نے اس گانے کو کمپوز کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گانے میں سدھارتھ اور نورا کی جوڑی بہت اچھی لگ رہی ہے۔ اس گانے میں نورا جنت کی حور کے کردار میں نظر آرہی ہیں، جو سدھارتھ کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ سدھارتھ اور نورا کے درمیان کی کیمسٹری اچھی لگ رہی ہے۔ وہیں گانے میں اجے دیوگن بھی نظر آرہے ہیں، جن کی نظریں صرف سدھارتھ پر جمی ہوئی ہیں۔Srilankan Singer Yohain Manike Mage Hithe
اجے دیوگن فلم میں چتر گپت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس وجہ سے کئی شائقین نے فلمساز پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے فلم میں چتر گپت کے کردار کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا ہے۔ اس سلسلے میں کئی ریاستوں میں فلمساز اندرا کمار، اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کے خلاف آوازیں اٹھی ہیں۔ جونپور میں ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق ٹریلر میں مذہب کا مذاق اڑایا گیا ہے۔
فلم 'تھینک گاڈ' ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہے۔ حال ہی میں فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے۔ ٹریلر کامیڈی سے بھرپور ہے۔ ٹریلر میں نظر آرہا ہے کہ سدھارتھ ملہوترا کی گاڑی کا حادثہ ہوجاتا ہے اور ان کی روح زندگی اور موت کے درمیان لٹکی ہوئی ہوتی ہے۔ جب ان کی آنکھ کھلتی ہے تب انہیں علم نہیں ہوتا ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ اس درمیان اجے دیوگن کی چتر گپت کے کردار میں انٹری ہوتی ہے اور وہ بتاتے ہیں کہ تم ابھی کومہ میں ہو، اس لیے میں چتر گپت تمہارے اچھے اور برے اعمال کا حساب کتاب لینے آیا ہوں۔
فلم میں اجے دیوگن اور سدھارتھ کے علاوہ راکل پریت سنگھ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی ۔