ETV Bharat / entertainment

Lust Stories 2 teaser out لسٹ اسٹوریز 2 کا ٹیزر ریلیز، تمنا بھاٹیہ اور ان کے بوائے فرینڈ وجے ورما بھی نظر آئے - لسٹ اسٹوریز 2 کا ٹیزر ریلیز

لسٹ اسٹوریز 2 کے میکرز نے منگل کو شو کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔ دوسرے پارٹ میں کاجول اور نینا گپتا کے علاوہ انگد بیدی، مرنال ٹھاکر، تمنا بھاٹیہ، اور وجے ورما جیسے اداکار بھی نظر آرہے ہیں۔

لسٹ اسٹوریز 2 کا ٹیزر ریلیز
لسٹ اسٹوریز 2 کا ٹیزر ریلیز
author img

By

Published : Jun 6, 2023, 2:51 PM IST

ممبئی: نیٹفلکس پر ریلیز ہوئی لسٹ اسٹوریز اپنے دوسرے پارٹ کے ساتھ اسٹریمنگ پلیٹفارم پر واپسی کے لیے تیار ہے۔ لسٹ اسٹوریز 2 میں امروتا سبھاش، انگد بیدی، کاجول، کمود مشرا، مرنال ٹھاکر، نینا گپتا، تمنا بھاٹیہ، تلوتما شومے اور وجے ورما جیسے اداکار اداکاری کریں گے۔ اس اینتھولوجی میں چار کہانیاں دکھائی جائے گی جنہیں چار ہدایتکاروں امیت رویندرناتھ شرما، آر بالکی، کونکونا سین شرما اور سوجوئے گھوش نے تیار کیا ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

لسٹ اسٹوریز 2 کے ٹیزر کو منگل کے روز ریلیز کیا گیا ہے۔ شو کا ٹیزر ایک منٹ سے بھی کم ہے۔ ٹیزر میں جہاں شو کے تمام اہم کرداروں سے روبرو کروایا گیا ہے وہیں ٹیزر میں نینا گپتا کے ڈائیلاگ نے محفل لوٹ لی۔ اس انتھولوجی میں نینا ایک بزرگ شخص کا رول ادا کرتی نظر آرہی ہیں اور جنسی لذت پر روشنی ڈالتی نظر آرہی ہیں۔ ٹیزر کے شروعات میں نینا گپتا کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ' ایک چھوٹی سی گاڑی لینے سے پہلے ٹیسٹ ڈرائیو کرتے ہو نا؟ تو شادی سے پہلے کوئی ٹیسٹ ڈرائیو کیوں نہیں؟۔ ان کا یہ ڈائیلاگ جنسی رشتے کی طرف اشارہ ہے۔

ساتھ ہی اس فلم میں ان دنوں اپنے رشتوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے اداکار وجے ورما اور تمنا بھاٹیہ بھی نظر آرہے ہیں۔ دونوں کو اس فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس انتھولوجی کو آر ایس وی پی اور فلائنگ یونیکورن انٹرٹینمنٹ نے تیار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم کا پہلا پارٹ سال 2018 میں آیا تھا، اس اینتھولوجی کو زویا اختر، کرن جوہر، انوراگ کشیپ اور دیباکر بنرجی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Jee Karda teaser: تمنا بھاٹیہ کی پہلی ویب سیریز جی کردا کا ٹیزر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.