ETV Bharat / entertainment

Sidhu Moosewala murder: سدھو موسے والا قتل معاملے میں دہلی پولیس کا انکشاف، قتل کے پیچھے لارنس بشنوئی کا ہاتھ

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 11:28 AM IST

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل معاملے میں دہلی پولیس نے ایک شرپسند کو گرفتار کیا ہے، جس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سدھو موسے والا قتل کا ماسٹر مائنڈ لارنس بشنوئی ہے، جو دہلی کی جیل میں بند ہے۔Sidhu Moosewala murder

حیدرآباد: مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل معاملے میں دہلی پولیس کا دعوی ہے کہ جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے ہی اس قتل کی سازش رچی تھی۔اسپیشل کمشنر آف پولیس (اسپیشل سیل) ایچ ایس دھالیوال نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے گلوکار اور کانگریس لیڈر کے قتل میں ملوث مرکزی شوٹر کے قریبی ساتھی سدھیش ہیرامن عرف مہاکال کو گرفتار کرلیا ہے۔ مہاکال کو دہلی پولیس اور مہاراشٹر پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن میں پونے سے گرفتار کیا گیا تھا اور فی الحال وہ 14 دنوں کے لئے مہاراشٹر پولیس کی تحویل میں ہے۔ Gangster Lawrence Bishnoi Role in Moosewala Murder

ایچ ایس دھالیوال نے مزید کہا، 'سدھو موسے والا کو 29 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد اسپیشل سیل نے اس گینگ پر نظر رکھنا شروع کردیا تھا۔ اس معاملے میں تحقیقات کے دوران اسپیشل سیل نے وکی مدھو ویلا لٹھ اور بھولو کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے بعد سندیپ نگل کی بھی گرفتاری ہوئی ہے۔ قتل والے دن سے ہی دہلی پولیس نے تحقیقات شروع کردی تھی۔ Siddhesh Hiraman Kamble Arrested

ایچ ایس دھالیوال نے کہا کہ' اس معاملے میں ملوث 8 ملزم کی تصویر کے بغیر ہی پولیس نے ان کو تلاش کرنا شروع کردیا تھا۔ یہ کیس پنجاب پولیس کا ہے، اس لیے پنجاب پولیس نے بھی اس میں ہمارا تعاون کیا۔ ان ملزمین کی شناخت حاصل کرنا پہلا قدم ہے۔ اب تک قتل میں ملوث 5 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جس کی جانکاری پنجاب پولیس کے ساتھ بھی شیئر کی جائے گی۔ مہاراشٹر پولیس اور کرائم پرانچ کی ٹیم لارنس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اسپیشل کمشنر آف پولیس دھالیوال نے مزید بتایا کہ 'مہاکل عرف سدھیش ہیرامن کامبلے سدھو موسے والا کو مارنے والے شوٹروں میں سے ایک کا ساتھی ہے۔ ہم مرکزی شوٹر کی تلاش میں ہے۔ اس شوٹر نے لارنس کے کہنے پر پنجاب میں کئی وارداتیں انجام دے چکا ہے۔ ہماری ٹیم اس کیس میں ملوث دیگر ملزمین کی چھان بین کر رہی ہے۔

دھالیوال نے سلمان خان کو موصول ہوئے دھمکی آمیز خط معاملے میں کہا کہ ' سلمان خان کا معاملہ ممبئی پولیس کے ہاتھ میں ہے، ہم سلمان خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دے سکتے، جیسے ہی اس کیس میں کچھ بھی آئے گا آپ لوگوں سے شیئر کیا جائے گا۔ ہمارے ہاتھ لگے شرپسندوں سے ہمیں پتہ چلا ہے کہ سدھو موسے والا کا قتل لارنس کے کہنے پر ہوا تھا اور اس کیس کا ماسٹر مائنڈ لارنس بشنوئی ہے۔ سدھو موسے والا کے قاتل کو پکڑنے میں سدھیش ہیرامن ایک بڑی کڑی ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ 29 مئی کو سدھو موسے والا اپنی جیپ میں اپنی خالہ کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں کچھ بدمعاشوں نے ان کی کار کو روکا اور ان پر گولیاں چلائی۔ حملے کے بعد کینیڈا میں بیٹھے ایک بدمعاش گولڈی برار نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی۔ گولڈی برار اور لارنس بشنوئی ایک ہی گینگ کے رکن ہیں۔ سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں 19 گولیاں لگیں، جس کی وجہ سے انہوں نے 15 منٹ میں ہی موقع پر دم توڑ دیا۔

مزید پڑھیں: Salman Khan Death Threat: دھمکی معاملے میں پولیس نے سلمان خان کا بیان ریکارڈ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.